07:14 pm
وزیرخارجہ نے امریکہ کا سی پیک سے متعلق متنازعہ بیان کو مسترد کردیا

وزیرخارجہ نے امریکہ کا سی پیک سے متعلق متنازعہ بیان کو مسترد کردیا

07:14 pm

ملتان(آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی پیک سے متعلق امریکہ کا متنازعہ بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر اور معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے، یہ منصوبے جاری رہیں گے،قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والے مجاہد کو رہا، ملزم کو سزا دی جائے، ناروے میں ہونیوالے واقعے کی پرزور مذمت کرتا ہوں، اس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں سی پیک کے منصوبے جاری ہیں
اور جاری رہیں گے، یہ معاشی ترقی کے لیے ضروری اور گیم چینجر ہے، ہم نے اس کے فیز ٹو کا آغاز کر دیا ہیانہوں نے کہا کہ دفترِ خارجہ نے کل ناروے کے سفیر کو طلب کیا، ان سے قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر بات کی اور اس معاملے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد سے کیا دے کر بھیجا گیا، یہ مولانا ہی بتا سکتے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سیاسی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں، امریکی کانگریس میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا گیا ہے، اس بل میں تمام وہ باتیں ہیں جو پاکستان کہتا رہا ہے، کشمیر سے متعلق آئندہ اجلاس میں وزیراعظم کو مدعو کریں گے ۔وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں کوئی بھی احتسابی عمل سے نہیں گزرنا چاہتا، سندھ حکومت احتساب کے عمل میں ڈھال بن رہی تھی، اس لیے زرداری صاحب کا کیس راولپنڈی منتقل کیا گیا .وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں کوئی بھی احتسابی عمل سے نہیں گزرنا چاہتا اور سب کی بیرون ملک جانے کی خواہشات ہیں میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کی سماعت کراچی کے بجائے راوالپنڈی میں کرنے سے متعلق سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کی حکومت آصف زرداری کے تابع ہے، آصف زرداری کا کیس اس لیے راولپنڈی منتقل کیا گیا کیونکہ سندھ حکومت انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی تھی ۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیرخارجہ نے کہا کہ نوازشریف کے حوالے سے وزارت صحت بہتر جواب دے سکتی ہے، بیرون ملک جانے کی خواہشات سب کی ہیں، ہمارے ملک میں کوئی بھی احتسابی عمل سے نہیں گزرنا چاہتا،احتساب کے عمل میں مختلف حیلے بہانوں سے رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں مافیا احتسابی عمل میں رکاوٹیں ڈالتا رہتا ہے وزیراعظم عمران خان احتسابی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں ۔ایک اور سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے امریکی تحفظات پر وزیرخارجہ نے کہا کہ سی پیک گیم چینجر ہے، یہ کہہ دینا سی پیک سے ہمارے قرضوں میں اضافہ ہو گا درست نہیں، ہم ان کی رائے سے متفق نہیں، امریکا سمیت جو بھی اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کرنا چاہتا ہے کرے . دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک ہماری ترجیح نمبر ایک ہے، منصوبے پر امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

آج کی بڑی بریکنگ نیوز حکومتی صفوں میں ہلچل ، سپیکر سندھ اسمبلی  سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

آج کی بڑی بریکنگ نیوز حکومتی صفوں میں ہلچل ، سپیکر سندھ اسمبلی سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں