05:37 pm
اربوں روپے خرچ کر کے بجلی نظام کو بہتر بنا یا ،لو وولٹی ختم کر دئیے ہیں،عمرایوب خان

اربوں روپے خرچ کر کے بجلی نظام کو بہتر بنا یا ،لو وولٹی ختم کر دئیے ہیں،عمرایوب خان

05:37 pm

حطار(آن لائن) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سابقہ ایم این اے نے سو ئی گیس کے جعلی پائپ سڑکوں پر پھینک کر عوام کو بے وقوف بنا نے کی کو شش کی، یہی وجہ ہے اسکو الیکشن میں عبرت ناک شکست سے دوچار ہونا پڑا، میں نے کبھی بھی کسی سے کو ئی عہدہ یا سیٹ کا مطالبہ نہیں کیا رب کی طرف سے عزت کی دین ہے جس کا بے حد شکر گزار ہو ں ان خیالات کا اظہار انھوں نے پروفیسر سید عالم زیب شاہ کے حجرے پرسوئی گیس کے ترقیاتی منصوبہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے
اس موقع پرسابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان، ریجن منیجر سو ئی گیس خالد پرویز ،الحاج چوہدری محمد اشرف ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری ظہیر اختر،ملک قمرحیات ،سید جہان شاہ ،ملک عاصم ،ملک اکرم،ملک ناہید خان،ملک شوکت زمان وارث سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے کہا میں نے اربوں روپے خرچ کر کے بجلی کے نظام کو بہتر بنا یا ہے لو وولٹیج ہم نے ختم کر دئیے ہیں بجلی کے ایک فیڈر پر ساٹھ کروڑ لاگت آتی ہے ضلع ہری پور کے بعد تحصیل خان پور کے علاقوں میں کروڑوں مالیت کے سوئی گیس کے منصوبوں کے جال بچھا رہے ہیں بجلی اور سو ئی گیس کے اربوں کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائیگا کو ئی گائوں ،کو ئی محلہ ،کو ئی گلی سوئی گیس کی عظیم نعمت سے محروم نہیں رہیگا اربوں روپے کی لاگت سے بجلی کا بڑا گرڈ اسٹیشن تعمیر کروا رہا ہوں اس گرڈ اسٹیشن کی تعمیر سے بجلی کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے شا دی فیڈر کے لیے ڈھائی کروڑ کا منصوبہ ہے ایک سو ستا ون ہماری سکیمیں ہیں ایک کروڑ پچیس لاکھ نزر آباد سو ئی گیس منصوبہ پر خرچ ہو ئے رانی واہ اور چھچھ کے لیے علادہ منصوبے ہیں حطار کے لیے بجلی کے لیے تیرہ ٹرانسفارمر دوں گا میری پوری ٹیم رات دن محنت کر کے کام کر رہی ہے پاکستان کے لیے کام کر یں سی پیک روٹ سے حطار انڈسٹری اور یہ علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

تازہ ترین خبریں