12:26 pm
بلاول بھٹو نے مولانا کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

اسلام آباد : گذشتہ روز جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلفون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی ۔ مولانا فضل الرحمان نے 26 نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو زرداری کو دعوت دی جسے اب بلاول بھٹو نے قبول کر لیا ہے۔
 
تفیصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمن کی آل پارٹیز کانفرس کی دعوت قبول کر لی۔بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی کا وفد آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہو گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اپوزیشن کی تحریک پر پارٹی پالیسی اے پی سی میں رکھیں گے۔ خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 26نومبر کو اے پی سی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا اور بلاول بھٹو زرداری کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری میں جلد ملاقات امکان ہے۔جب کہ دوسری جانب قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اے پی سی کیلئے وفد تشکیل دے دیا ،راجہ ظفرالحق کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔ اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پارٹی صدر، قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اے پی سی کے لئے وفد تشکیل دے دیا ۔پارٹی صدر کی ہدایت پر راجہ ظفرالحق کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا ۔مسلم لیگ (ن) کے وفد میں احسن اقبال، ایاز صادق، امیر مقام بھی شامل ہوں گے ۔اپوزیشن کی اے پی سی 26 نومبر کی صبح 11 بجے ہوگی۔اے پی سی کے انعقاد کے مقام کا ابھی اعلان نہیں کیاگیا۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی