07:42 am
خیبر پختونخوا کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا،مراد سعید

خیبر پختونخوا کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا،مراد سعید

07:42 am

سوات: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا۔ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا کو بھی سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا۔
 
انہوںنے کہاکہ سوات میں اربوں کے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے، کبل سمیت ضلع بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔مراد سعید نے کہا کہ چکدرہ ٹو مدین موٹر وے 52 ارب روپے سے تعمیر ہوگا، چکدرہ سے چترال تک روڈ سی پیک میں بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو بھی سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا، سوات کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

تازہ ترین خبریں