01:14 pm
وزیر اعظم کی سیٹ پر کون بیٹھے گا ، مضبوط ترین نام سامنے آگیا

وزیر اعظم کی سیٹ پر کون بیٹھے گا ، مضبوط ترین نام سامنے آگیا

01:14 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’کیا سسٹم تبدیل ہونے والا ہے ‘‘وزیر اعظم کی سیٹ پر کون بیٹھے گا ، مضبوط ترین نام سامنے آگیا ۔۔۔سینئیر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے حکمت عملی کے تحت خاموشی اختیار کر لی ہے۔نہ تو وہ مزاحتمی سیاست کی طرف گئی ہیں اور نہ ہی مفاہمتی سیاست کی طرف گئی ہیں بلکہ خاموشی کو ترجیح دے ری ہیں۔اور مریم نواز کو جب
تک احکامات نہیں ملتے وہ خاموش ہی رہیں گی۔ جب کہ شہباز شریف نے کہا کہ میں بھی بلکل بات نہیں کرنا چاہتا۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔شہباز شریف سمجھتے ہیں کہ اگر نواز شریف اپنی مزاحمتی سیاست نہ کریں تو اس سسٹم میں یا اس سے اگلے سسٹم میں وہ حکومت بنا سکتے ہیں اور حکومت کو ہر لحاظ سے پی ٹی آئی سے بہتر چلا سکتے ہیں۔وہ نواز شریف کو بھی سمجھا رہے ہیں کہ سارا معاملہ خاموشی سے ہینڈل کر لیا گیا ہے جب کہ مریم نواز بھی خاموش ہیں۔ دوسری طرف یہ بھی ممکن نہیں کہ اسمبلیاں ٹوٹ جائیں۔قومی حکومت بننے کا بھی کوئی سر پیر نظر نہیں آتا۔ اسی حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے سیریس امیدوار ہیں جب کہ شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے خواہشمند ہیں۔ شہباز شریف کو لگتا ہے کہ میں وزیراعظم بنوں گا جب کہ پنجاب میں چوہدری برادران آئیں گے۔ اب اونٹ کر کروٹ میں بیٹھے گا اس حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ جہاں تک ن لیگ کا تعلق ہے تو ن لیگ میں شہباز شریف کا دور شروع ہو گیا ہے۔ اور آس لگی ہوئی ہے کہ ممکن ہے کہ کبھی وزیراعظم بن ہی جاؤں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف کو دوبارہ وزیراعلیٰ کا عہدہ بھی مل جائے تو نواز شریف کی خواہش ہو گی کہ اُن کی صاحبزادی مریم نواز وزیراعظم بنیں لیکن ایسا ہو نہیں سکتا۔ ہارون الرشید نے کہا کہ شہباز شریف نہ تو خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہیں اور نہ ہی انہیں کسی اور چیز میں دلچسپی ہے وہ بس سڑکیں اور پُل ہی بنانے میں دلچسپی رکھ سکتے ہیں۔ ہارون الرشید نے کہا کہ ملک طاقتور بلدیاتی ادارے کے بغیر ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ بلدیاتی ادارے طاقتور ہوں گے تو کئی مسائل حل ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا