11:24 am
 نوجوان میجر لاریب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس نے حاصل کرلی ہے

نوجوان میجر لاریب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس نے حاصل کرلی ہے

11:24 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن کراچی کمپنی پولیس اسٹیشن کی حدود میں قتل کیے جانے والے نوجوان میجر لاریب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس نے حاصل کرلی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میجر لاریب کو ناک سے
اوپر دو جگہ لات ماری گئی تھی جبکہ اُن کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی۔رپورٹ کے مطابق میجر لاریب کو گولی 6 انچ کے فاصلے سے ماری گئی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاریب کو گولی اتنی قریب سے ماری گئی کہ اُن کی جلد بھی جل گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاریب کے قتل کے وقت موقع پر موجود خاتون علینہ نے بھی اپنے ابتدائی بیان میں میجرلاریب کو قاتلوں کی طرف سے چہرے پر 2 لاتیں مارنے کابیان دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علینہ کا بیان پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبریں