11:59 am
5 کیسز میں پلی بارگین۔۔قومی خزانہ جلد ہی لبالب بھرنے کو تیار، زبردست انکشافات کر دیے گئے

5 کیسز میں پلی بارگین۔۔قومی خزانہ جلد ہی لبالب بھرنے کو تیار، زبردست انکشافات کر دیے گئے

11:59 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )5 کیسز میں پلی بارگین۔۔قومی خزانہ جلد ہی لبالب بھرنے کو تیار، زبردست انکشافات کر دیے گئے ۔۔۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز لاہور میں ہی رہیں گی، عنقریب خزانہ بھرنے والا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے
کہ پاکستان ریلوے میں ہر مافیا کو ختم کر دیں گے۔ایم ایل ون ہی سی پیک کی شہ رگ ہے۔چین ہمارا دوست ہے، چین کی ریلوے دنیا کی نمبر ون ہے۔ وزیراعظم نے بھی ہر فورم پر ایم ایل ون کی بات کی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ ساری پارٹیوں کا احتساب ہونا چاہئیے۔پیپلز پارٹی، ن لگ اوت پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہئیے،پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں سرخرو ہو گی۔آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے،عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے۔دور دور تک انتخابات ہوتے نہیں دیکھ رہا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نواز شریف جا رہا ہے، ڈاکٹر عدنان سے تفتتیش ہونی چاہئیے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میڈیا کو بیوقوف بنانے پر ڈاکٹر عدانان اور وقار سے تفتیش ہونی چاہئیے۔میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمن خالی ہاتھ جائیں گے۔میں نے کہا تھا کہ نواز شریف جا رہا ہے اور مولانا فضل الرحمن استعمال ہو گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز لاہورمیں ہی رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا بھی جانا چاہتا ہے تو اس کو بھی جانے دیں،میں تو چھ ماہ پہلے کہا تھا کہ نواز شریف کو جانے دیں۔ عمران خان نے کہا تھا کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا اور نہ ہی انہوں نے دیا ہے۔آصف زرداری کے لوگوں نے پیسے دینے شروع کر دئیے ہیں، 5کیسز میں پلی بارگین شروع ہو گئی ہے،عنقریب خزانہ بھرنے جا رہا ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ پرویز الہیٰ سسٹم کا حصہ ہے۔وزیراعظم نے انہیں فون کیا تھا۔ حکومت میں جو کرپٹ ہو گا اسے ڈبل سزا ہو گی۔

تازہ ترین خبریں