01:37 pm
پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرترقیاں اورتعیناتیاں

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرترقیاں اورتعیناتیاں

01:37 pm

راولپنڈی (ویب ڈیسک)پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرترقیاں اورتعیناتیاں ہوئی ہیں ،فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دومیجرجنرلز کولیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پرترقی دیدی گئی ۔میجرجنرل محمدسعید اورمیجرجنرل علی عامراعوان کولیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دی گئی ہے
جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشادمرزاکوچیف آف جنرل اسٹاف تعینات کردیاگیاہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمودکوکمانڈر پشاور کور، لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرمحمودکو کمانڈرمنگلا کور، جنرل محمد عامرکو ایڈجوٹنٹ جنرل جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو ڈی جی ایس پی ڈی مقررکردیا گیاہے۔

تازہ ترین خبریں