02:30 pm
دنیامیں دل کے سب سے ماہرسمجھے جانیوالے  ڈاکٹرنے نوا زشریف کامعائنہ کرنے کے بعدکیاکہا

دنیامیں دل کے سب سے ماہرسمجھے جانیوالے ڈاکٹرنے نوا زشریف کامعائنہ کرنے کے بعدکیاکہا

02:30 pm

لندن (ویب ڈیسک)نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کاکہناہے کہ دل کے ڈاکٹرنے سابق وزیراعظم کوہسپتال میں داخل ہونے کامشورہ دیاہے۔لندن برج ہسپتال کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے بتایاکہ سابق وزیراعظم کی یہاں پروفیسر آف انٹرونیشن آف کارڈیالوجی ڈاکٹرسائمن ووڈ ورڈ کے ساتھ اپوائنٹمنٹ تھی ،نواز شریف کاجس ڈاکٹرنے طبی معائنہ کیاہے انہیں دنیابھرمیں دل کی بیماریوں پراتھارٹی
تسلیم کیاجاتاہے ،انہوں نے تجویز کیاہے کہ نواز شریف کوہسپتال میں داخل کرکے ان کاانجیوگرام کیاجاناچاہیے۔ڈاکٹرعدنان کے مطابق سابق وزریراعظم کاجمعرات کوپی ای ٹی سکین ہوگاجس کے بعداصل صورتحال واضح ہوگی یہ رپورٹ آنے کے بعدہی باقاعدہ علاج شروع کیاجائے گا۔

تازہ ترین خبریں