06:10 am
سپریم کورٹ نے پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

سپریم کورٹ نے پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

06:10 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا ۔ سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواست کو از خود نوٹس میں تبدیل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا ۔ سپریم کورٹ نے اس حوالے سے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم کو تو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار نہیں، صرف صدر پاکستان ہی آرمی چیف کی مدت میں توسیع کر سکتے ہیں۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل میں کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع صدر کی منظوری کےبعد کی گئی۔
( اس خبر کے حوالے سے مزید تفصیلات کچھ دیر میں ملاحظہ فرمائیں ) 
 
x سپریم کورٹ نے اس حوالے سے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم کو تو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار نہیں، صرف صدر پاکستان ہی آرمی چیف کی مدت میں توسیع کر سکتے ہیں۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل میں کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع صدر کی منظوری کےبعد کی گئی۔ ( اس خبر کے حوالے سے مزید تفصیلات کچھ دیر میں ملاحظہ فرمائیں )