01:23 pm
پاکستان کے معروف سٹیج اداکار کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

پاکستان کے معروف سٹیج اداکار کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

01:23 pm

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے معروف سٹیج اداکار کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ۔۔۔ اسٹیج ڈانسر عامر عرف گوگی کو قتل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں عامر گوگی کو گھر میں ان کے دوست نے ساتھی کے ساتھ مل کر گولیاں مار کے قتل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ملتان کے علاقے نظام آباد میں گھر میں فائرنگ کر کے اسٹیج ڈانسرعامر گوگی کو قتل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ عامر گوگی پر ان کے دوست ہارون نے ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گولیاں لگنے کے بعد عامر گوگی زخمی ہو گئے تھے جنھیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا لیکن وہ جاںبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔ عامر گوگی کی نعش کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ عامر گوگی قتل کا مقدمہ پرانی کوتوالی تھانے میں درج کر لیا گیا، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم ہارون نے گھر میں داخل ہو کر عامر پر فائرنگ کی اور فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ہارون تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اس کی گرفتاری کے بعد ہی قتل کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایبٹ آباد میں بھی مقامی اداکارہ اور ڈانسرنور کو سابق شوہر شازی خان نے ان کے گھر میں داخل ہوکر قتل کر دیا تھا۔ اس طرح کے مزید واقعات بھی پیش آ چکے ہیں، گزشتہ سال نومبر میں پشاور میں رقاصہ سونیا کو اس کے دوست نے قتل کردیا تھا، جبکہ رواں برس اگست میں سوات میں ثنا نامی ایک گلوکارہ اور ڈانسر کو ان کے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔2018میں گوجرانوالہ کے معروف اسٹیج اداکار اکرم اداس پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا تاہم وہ اس حملے میں بچ گئے تھے، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے ان کی کار پر فائرنگ کر دی تھی، بعدازاں محفل تھیٹر لاہور کے پروڈیوسر اسحاق کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں