02:08 pm
سینٹ میں  خیبرپختونخواہ کی خالی نشست ،کس جماعت  نے بازی مار لی ،سیاست کے میدان سے بڑی خبرآگئی

سینٹ میں  خیبرپختونخواہ کی خالی نشست ،کس جماعت نے بازی مار لی ،سیاست کے میدان سے بڑی خبرآگئی

02:08 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف نے سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے خالی ہونے والی نشست جیت لی۔ پی ٹی آئی کے امیدوار ذیشان خانزادہ 104 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہو گئے۔سینیٹ کی خالی نشست کے لیے پی ٹی آئی کے ذیشان خانزادہ اور اپوزیشن کے فرزند علی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوا۔ سینیٹ انتخاب میں 145 میں سے 139 ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔پی ٹی آئی کے تاج محمود ترند، اے این پی کے فیصل زیب اور رکن فیصل زمان بیرون ملک ہونے کے باعث ووٹ پول نہ کرسکے،
جبکہ جماعت اسلامی کے تین ارکان عنایت اللہ، سراج الحق اور حمیرہ خاتون نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا، چار ووٹ مسترد ہوئے۔غیر سرکاری تنائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ذیشان خانزادہ نے 104 ووٹ جبکہ اپوزیشن کے فرزند علی کو 31 ووٹ ملے۔یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینیٹر خانزادہ خان کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ خانزادہ خان نے اپنے بیٹے ذیشان خانزادہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر استعفیٰ دیا تھا۔