02:40 pm
وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم مستعفی ہوگئے

وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم مستعفی ہوگئے

02:40 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم نے استعفیٰ دے دیا ہے۔کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشیداحمد نے اعلان کیا ہےکہ وفاقی وزیربرائے قانون فروغ نسیم اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔کل وہ وعدالت میں مشرف کے وکیل کے طور پر پیش ہو ں گے۔ شیخ رشید نے وضاحت کی ہے کہ کابینہ کے کسی بھی رکن نے فروغ نسیم پر تنقید نہیں کی ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے بتایا کہ فروغ
نسیم وزیر اعظم کی منظوری کے بعد دوبارہ کابینہ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزیر قانون فروغ نسیم کو کابینہ میٹنگ کے دوران جھاڑ پلائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

تازہ ترین خبریں