03:19 pm
یہی بہترین موقع ہے، حکومت کو گرا دیا جائے

یہی بہترین موقع ہے، حکومت کو گرا دیا جائے

03:19 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جمیعت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن حتمی مطالبہ ہے اس پرکوئی مفاہمت نہیں ہوگی،ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے توتمام اپوزیشن جماعتیں ملک گیر احتجاجی مظاہرے کریں گی،سیاسی اور آئینی بحران کا حل موجودہ حکومت کا خاتمہ ہے،الیکشن کمیشن کے ناموں کیلئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کی
آل پارٹیز کانفرنس کے بعدیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال اور دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس نے قراردیا کہ حکومتی وزراء نے غیرذمہ درانہ بیانات سے سی پیک کو متنازع بنادیا ہے ۔اجلاس میں شدید مذمت کی گئی۔ سی پیک کیلئے الگ اتھارٹی کا قیام غیرضروری ہے، پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے سے متصادم بھی ہے۔اجلاس میں ناروے واقعے کی شدید مذمت کی گئی، حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت ناروے کی حکومت کے ساتھ معاملے کو مئوثرطریقے سے اٹھائے۔اجلاس میں نوازشریف اور آصف زرداری کی بیماری کے حوالے سے تشویش کا اظہار بھی کیاگیا۔اجلاس میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کی بھرپور مذمت کی گئی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ہمارے آزادی مارچ کے مطالبات کو پورا نہ کیا گیا تو پھر ہم بھی ہیں ۔میدان بھی ہے اور کھڑے رہیں گے۔ ہم نے طے کیا ہے کہ تمام صوبوں اور اضلاع میں مشترکہ مظاہرے ہوں گے، جن کا شیڈول وہاں کی قیادت جاری کرے گی۔ انشاء اللہ حکومت احتجاجی مظاہروں کے نتیجے میں ہی جائے گی، آزادی مارچ میں تمام طبقات کے لوگ شامل تھے۔سیاسی اور آئینی بحران کا حل موجودہ حکومت کا خاتمہ ہے۔تمام ادارو ں کو اپنے آئینی دائرہ کار میں رہ کرکام کرنا ہوگا۔انہوں نے شفاف انتخابات حتمی مطالبہ ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔الیکشن کمیشن کے ناموں کیلئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے کہا کہ آصف زرداری کی صحت انتہائی خراب ہے، حکومت آصف زرداری کی بیماری میں تعاون نہیں کررہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارا مطالبہ نہیں مان رہی، امید ہے سپریم کورٹ میں ہمارا کیس جلد لگے گا، آصف زرداری کاسندھ کا کیس راولپنڈی میں چلایا جارہا ہے۔اس موقع پرمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا ہے۔ حکومت کا جانا ناگزیرہوچکا ہے۔آج پارلیمنٹ کو تالے لگا کر آرڈیننس سے حکومت چلائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 15ماہ میں سلامتی خطرات پیدا کردیے ہیں۔ایک ہی راستہ ہے کہ شفاف انتخابات کروائے جائیں۔الیکشن شفاف ہوں گے تو ملک بچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے حساس تقرری کو تماشا بنادیا گیا۔

تازہ ترین خبریں