08:35 pm
پرویز مشرف آرمی چیف کو پھنسانے کے ذمے دار قرار، سابق صدر کے کس اقدام کی وجہ سے معاملات بگڑے؟

پرویز مشرف آرمی چیف کو پھنسانے کے ذمے دار قرار، سابق صدر کے کس اقدام کی وجہ سے معاملات بگڑے؟

08:35 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار صحافی عارف نظامی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو معاملے میں خواہ مخواہ پھنسایا گیا ہے، یہ معمولی واقعہ نہیں ، اس سے پاکستان کی بڑی سبکی ہوئی، دراصل یہ پرویز مشرف کی ٹیم ہے ، جو مشرف کو بچانے پر لگی ہوئی ہے،
بتایا جائے یہ حکومت مشرف کی ہے یا عمران خان کی ہے؟ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ معمولی واقعہ نہیں ہے، اس سے پاکستان کی سبکی ہوئی ہے، کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا 19 اگست کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور 21 اگست کو وزیراعظم اور کابینہ اس کی منظوری دے، پھر اس کی صدرمملکت سے بھی سمری منظور نہ کروائی جائے۔ نالائق ٹیم سابق صدر مشرف کو بچانے میں لگی ہوئی ہے۔ دراصل یہ پرویز مشرف کی ٹیم ہے ، فروغ نسیم، کیپٹن (ر) انور منصوریا وزیرداخلہ اعجاز شاہ یہ ساری مشرف کی ٹیم ہے، یہ حکومت مشرف کی ہے یا عمران خان کی ہے؟ اس ٹیم نے مشرف کے معاملے پر بھی عدلیہ پر اثرڈالنے کی کوشش کی ہے کہ مشرف کا فیصلہ روکا جائے اور ٹرائل روکا جائے۔ میرے خیال میں اس سارے میں معاملے میں آرمی چیف کو خواہ مخواہ اس میں پھنسا دیا گیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی چیف جسٹس نے حاضر سروس آرمی چیف کو اس طرح طلب کیا ہو اور توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کیا ہو۔ اس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا معاملہ یہ ہے کہ ترجمان روز بیٹھ جاتے ہیں۔ جبکہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی معطلی سے متعلق وفاقی کابینہ کا اجلاس دوبارہ طلب کرلیا، اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری پر مشاورت کی جائے گی، وزیراعظم کابینہ ارکان کو اعتماد میں لے کر قانونی ماہرین کی مشاورت سے سپریم کورٹ کیلئے جواب تیار کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ارکان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کابینہ کا متفقہ فیصلہ قرار دیا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

لاہورسے ایک اورانتہائی افسوسناک خبرآگئی،بڑے پیمانے پرنقصان ،امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں

لاہورسے ایک اورانتہائی افسوسناک خبرآگئی،بڑے پیمانے پرنقصان ،امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں

شرمیلا فاروقی کی شوہر حشام سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟خبر پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

شرمیلا فاروقی کی شوہر حشام سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟خبر پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

مفتی منیب الرحمن نے عمران خان کے خواتین کےلباس کے بیان کی تائید کردی

مفتی منیب الرحمن نے عمران خان کے خواتین کےلباس کے بیان کی تائید کردی

حکمران جماعت کو بڑا دھچکا ،انتہائی اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ گئے،کس جماعت میں شامل ہوگئے 

حکمران جماعت کو بڑا دھچکا ،انتہائی اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ گئے،کس جماعت میں شامل ہوگئے 

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی

عازمین حج کی حتمی فہرست کے حوالے سے اہم خبر،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

عازمین حج کی حتمی فہرست کے حوالے سے اہم خبر،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ایبٹ آباد، گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ،تین شدید زخمی

ایبٹ آباد، گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ،تین شدید زخمی

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی