08:39 pm
 چچی سے ناجائز تعلقات۔۔ چچا نے سگے بھتیجے کو نوکری کے بہانے بُلا کر قتل کردیا

چچی سے ناجائز تعلقات۔۔ چچا نے سگے بھتیجے کو نوکری کے بہانے بُلا کر قتل کردیا

08:39 pm

دُبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) دُبئی میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے اپنے سگے بھتیجے کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول نوجوان کا 49سالہ چچا روزگار کی غرض سے دُبئی میں مقیم تھا۔ جبکہ اس کے پاکستان میں مقیم بھتیجے نے چچا
کی غیر موجودگی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مبینہ طور پر اپنی چچی کے ساتھ ناجائز تعلقات اُستوار کر لیے تھے۔جس کی خبر چچا کو بھی خاندان کے کسی فرد نے دے دی تھی۔ اپنے بھتیجے اور بیوی اس شرمناک حرکت پر وہ اُنہیں سبق سکھانا چاہتا تھا۔ اس مقصد کے لیے ملزم نے اپنے ایک 42 سالہ پاکستانی دوست کو اعتماد میں لیا۔ اس کے بعد چچا نے اپنے بھتیجے کو دُبئی میں روزگار دلوانے کا لالچ دے کر اس کے دستاویزات تیار کروا کے اُسے اپنے پاس بُلوا لیا۔ مقتول بھتیجے کے دُبئی آنے سے قبل اُس کے قتل کی تمام تر منصوبہ بندی کر لی گئی۔ اس مقصد کے لیے دونوں ملزمان نے ایک ہتھوڑے، کُدال، بیگ اور رسی کا بندوبست کیا۔بھتیجے کے دُبئی آنے کے بعد اسے ملازمت دلوائی گئی اور پھر کچھ ہفتوں بعد قتل کی واردات انجام دینے کی خاطر دونوں ملزمان نوجوان کو اپنے ساتھ ڈنر کے بہانے جبل علی کے علاقے میں ایک دُور دُرازویران مقام پر لے گئے۔ جہاں پر چچا نے اپنی آنے والی موت سے بے خبر بھتیجے کے سر پر ہتھوڑے کے دو تین وار کیے اور پھر اس کے گلے میں رسی ڈال کر اس کا دم گھونٹ ڈالا۔ اس کے بعد دونوں ملزمان نے کُدال کی مدد سے زمین کھود کر نوجوان کی لاش ایک گڑھے میں دفنا دی۔ نوجوان کی کمپنی کی جانب سے اس کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی تو پولیس نے اس اندھے قتل کی تفتیش شروع کر دی۔ جس کے نتیجے میں پتا چلا کہ اس نوجوان کو قتل کرنے والا کوئی غیر نہیں بلکہ اس کا سگا چچا ہی اس کا اصل قاتل ہے۔ پولیس نے ویران مقام پر دفنائی گئی مقتول کی لاش برآمد کرلی۔ تاہم مقتول کا چچا اس دوران رُوپوش ہو گیا، جبکہ اس واردات میں اس کی مدد کرنے والا ساتھی پولیس نے دھر لیا۔ ساتھی ملزم نے بتایا کہ مقتول نوجوان کو قتل کیے جانے سے قبل جب اس کے چچا نے اپنی بیوی سے تعلقات کے بارے میں پوچھا تو نوجوان نے اپنی شرمناک حرکات کا اعتراف کر لیا تھا۔ جس کے بعد چچا نے طیش میں آکر اسے قتل کر دیا۔ پولیس مقتول کے ملزم چچا کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت 11 دسمبر 2019ء کو ہو گی۔ جس میں ملزم چچا پر اس کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکوں پر اعتراض لگ گیا

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکوں پر اعتراض لگ گیا

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

لاہورسے ایک اورانتہائی افسوسناک خبرآگئی،بڑے پیمانے پرنقصان ،امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں

لاہورسے ایک اورانتہائی افسوسناک خبرآگئی،بڑے پیمانے پرنقصان ،امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں

شرمیلا فاروقی کی شوہر حشام سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟خبر پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

شرمیلا فاروقی کی شوہر حشام سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟خبر پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

مفتی منیب الرحمن نے عمران خان کے خواتین کےلباس کے بیان کی تائید کردی

مفتی منیب الرحمن نے عمران خان کے خواتین کےلباس کے بیان کی تائید کردی

حکمران جماعت کو بڑا دھچکا ،انتہائی اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ گئے،کس جماعت میں شامل ہوگئے 

حکمران جماعت کو بڑا دھچکا ،انتہائی اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ گئے،کس جماعت میں شامل ہوگئے 

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی

عازمین حج کی حتمی فہرست کے حوالے سے اہم خبر،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

عازمین حج کی حتمی فہرست کے حوالے سے اہم خبر،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ایبٹ آباد، گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ،تین شدید زخمی

ایبٹ آباد، گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ،تین شدید زخمی

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا