09:26 pm
لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین تعینات

لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین تعینات

09:26 pm

اسلام آباد(آن لائن) لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عاصم سلیم باجوہ کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ عاصم سلیم باجوہ ایم پی ون اسکیل میں وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے زیر سایہ 4 سال کے لیے تعینات رہیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ سابق ترجمان پاک فوج اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں
۔8 اکتوبر 2019 کو صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کیے تھے۔ اتھارٹی کا اطلاق پورے پاکستان میں ہو گا جو 10 ارکان پر مشتمل ہو گی۔ وزیراعظم پاکستان کو اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور ارکان کی تعیناتی کا اختیار حاصل ہے۔سی پیک سے متعلق اب تمام سرگرمیاں اسی اتھارٹی کے زیر انتظام سرانجام دی جائیں گی، اتھارٹی یا اس کے عہدیداران کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جا سکے گی۔اتھارٹی سی پیک سے متعلق معاملات پر کوآرڈی نیشن، مانیٹرنگ اور جانچ کی ذمہ دار ہو گی جبکہ فیصلے اکثریت کی بنیاد پر ہوں گے، اتھارٹی کا اجلاس سہ ماہی بنیادوں پر ہو گا اور سی پیک منصوبوں سے مستفید ہونے والا کوئی بھی شخص اتھارٹی کا حصہ نہیں ہو گا۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان اتھارٹی کے اکائونٹس کا آڈٹ کرنے کا مجاز ہو گا۔ آرڈیننس کے مسودے کے مطابق سی پیک فنڈ قائم کیا جائے گا، اتھارٹی کی طرف سے حاصل کی گئی تمام گرانٹس، سرمایہ کاری قرضہ جات اور وفاقی حکومت کے مختص فنڈز اس سی پیک فنڈ کا حصہ ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کونہیں چھوڑوں گا،ان  کے لیے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔شوکت ترین

نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کونہیں چھوڑوں گا،ان  کے لیے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔شوکت ترین

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کر دیا

سیالکوٹ ریلوے پولیس نےگھر سے نقدی لے کر بھاگنے والی بچی والدین کے حوالے کردی

سیالکوٹ ریلوے پولیس نےگھر سے نقدی لے کر بھاگنے والی بچی والدین کے حوالے کردی

میٹرک بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات... اسکولوں کو بھی ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیئے گئے۔ ‏

میٹرک بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات... اسکولوں کو بھی ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیئے گئے۔ ‏

دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز کی کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ

دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز کی کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ

روس کا برطانوی جنگی جہاز پر انتباہی فائرنگ اور بمباری کا دعویٰ

روس کا برطانوی جنگی جہاز پر انتباہی فائرنگ اور بمباری کا دعویٰ

انڈیا کانام تبدیل ۔۔ اب کیا رکھا جائےگا

انڈیا کانام تبدیل ۔۔ اب کیا رکھا جائےگا

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے 10 جولائی کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے 10 جولائی کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما طاہر کھوکھر پارٹی رکنیت سے مستعفی

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما طاہر کھوکھر پارٹی رکنیت سے مستعفی

معیشت کی تباہی کے بعد دو قومی قومی نظریہ کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔سراج الحق

معیشت کی تباہی کے بعد دو قومی قومی نظریہ کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔سراج الحق

 صوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

 صوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا