04:30 pm
وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے حلقہ این اے 125کے رہائشیوں کی ملاقات

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے حلقہ این اے 125کے رہائشیوں کی ملاقات

04:30 pm

لاہور (آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے ان کے دفتر میں حلقہ این اے 125کے رہائشیوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنرلاہوردانش افضال، زبیرنیازی، یاسرگیلانی، تمام چیئرمینز، طارق ثناء باجوہ وبڑی تعدادمیں نمائندگان نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ہمیں یہ عزت ملی ہے۔ آج کے اکٹھ بلانے کابنیادی مقصدعوام کے مسائل حل کرناہے۔ عوام کے مسائل یونین کونسل کی حدتک حل کئے جائیں گے
۔ اپنے علاقہ کے مسائل حل کروانے کیلئے درخواستیں جمع کروائی جائیں۔ وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کریںگے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے۔ حلقہ این اے ایک سوپچیس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے انتظامیہ کوعوامی نمائندوں کی نشاندہی پرمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ ملک میں مہنگائی کے خاتمے اورروزگارکے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عوام میں عوامی اورمفادات کی سیاست کرنے والے سیاستدانوں بارے شعورپیداکیا۔ ملک میں حقیقی تبدیلی لاکرعوامی مسائل حل کریںگے۔صوبائی وزیرصحت نے حلقہ این اے ایک سوپچیس کے رہائشیوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پرہی متعلقہ محکمہ جات کوہدایات جاری کیں۔

تازہ ترین خبریں