09:45 pm
کامیاب نوجوان پروگرام ،  پندرہ دن میں دس لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، عثمان ڈار

کامیاب نوجوان پروگرام ، پندرہ دن میں دس لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، عثمان ڈار

09:45 pm

راولپنڈی (آن لائن )امور نوجوان کے مشیر عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت صرف پندرہ دن میں دس لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، خواتین درخواست گزار کی تعداد ایک لاکھ نوے ہزار ہے۔پروگرام کے پہلے مرحلے میں اگلے سال مارچ میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں میں بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ یوتھ انٹر پرنیور شپ سکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کے طریقہ کار کو نہایت ہی شفا ف رکھا گیا ہے۔ کامیاب نوجوان پروگرام کے لیے ایک سو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں
۔ بزنس پلان چیمبر آف کامرس کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔ پالیسی سازی میں چیمبر کو شامل کیا جائے گا۔ انٹر پرنیورشپ کے فروغ میں راولپنڈی چیمبر کا کردار قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے مشیر برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر گلوبل انٹر پرنیورشپ ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت سکلڈ ڈیویلپمنٹ ٹریننگ کے لیے بارہ ارب رکھے گئے ہیںتاکہ نوجوانوں کو ایمرجنگ ٹیکنالوجیز سے روشناس کر ایا جا سکے۔ ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے تحت سٹارٹ اپ پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کو ڈسکاونٹ دینے کے لیے یوتھ کارڈ سکیم بھی لائی جا رہی ہے۔ نیشنل یوتھ ڈیویلپمنٹ فاونڈیشن کا قیام بھی زیر غور ہے۔ اس سے پہلے صدر چیمبر صبور ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل انٹرپرینیور شپ ویک سے طلباء کو روزگار کی تلاش کی بجائے روزگار پیدا کرنے والا بنانے میں مدد ملے گی۔ نوجوان ملکی آبادی کا ساٹھ فی صد حصہ ہیں ہمیں ان پر سرمایاکاری کرنا ہوگی انٹر پرینورشپ ویک کے دوران مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلباء کو تربیتی ورکشاپس سیمنیار میں شرکت کا موقع ملتا ہے جس سے نوجوان اپنا کاروبار شروع کرنے میں جدید خیالات اور نظریات اپنا سکتے ہیں۔ نوجوان روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنکل سکلز بہتر بنائیں ای کامرس اور ایس ایم ای اور بزنس سٹارٹ اپ کے ذریعے ملکی معیشت کو نیا رخ دیا جا سکتا ہے ۔ گروپ لیڈر سہیل الطاف نے خطاب میں طلبا پر زور دیا کہ وہ اپنے آپ پریقین رکھتے ہوئے اپنی مہارت کو پختہ کریں۔ اس موقع پر ہاشو فاونڈیشن کی کنٹری ڈائرکٹر عائشہ خان، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹر پرنیورشپ کے سی ای او طاہر چوہدری، یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ممبران اور چیمبر عہدیداران سمیت طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا