04:54 pm
کراچی، ڈاکٹر محمد اخلاق حسین پر جان لیوا حملہ اور دھمکیاں

کراچی، ڈاکٹر محمد اخلاق حسین پر جان لیوا حملہ اور دھمکیاں

04:54 pm

کراچی (آن لائن ) پاک کالونی تھانے کی حدود میں نا معلوم موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ڈاکٹر محمد اخلاق حسین کو روک کر اسلحہ دکھا کر پاکستان سے فوری چلے جانے کو کہااور بصورت دیگر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور چلے گئے، مگر دوسرے دن جب وہ میوہ شاہ قبرستان گئے تو 2نقاب پوش افراد نے ان پر براہ راست فائرنگ کر دی جس سے میں معجزانہ طور پر بچ گئے۔ ڈاکٹر محمد اخلاق حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاہے کہ حملے کے بعد اگلے ہی
روز رات 2 بجے 4نامعلوم افراد میرے سالے ڈاکٹر محمد طارق علوی کے گھر آئے جہاں پر میں مقیم ہوں،حملہ آوروں نے ڈاکٹر طارق علوی سے کہا کہ ڈاکٹر محمد اخلاق حسین کو کہوکہ پاکستان سے جلد سے جلد واپس چلے جائے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔میںنے ان تمام واقعات کی اطلاع متعلقہ تھانوں کو دی ہے، آئی جی سندھ کو بھی اطلاع دے چکا ہوں ۔ یاد ر ہے ڈ اکٹر محمد اخلاق حسین سعودی عربیہ میں رہائش پذیر ہیں جب بھی پاکستان آتے ہیں ان پر حملہ کر کے واپس جانے کو کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹر محمد اخلاق حسین خوف کی وجہ سے واپسی چلے جاتے ہیں ،ڈاکٹر محمد اخلاق حسین نے ایس ایس پی ویسٹ ، ڈی آئی جی ویسٹ سے اپیل کی ہے کہ ان نامعلوم افراد سے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

تازہ ترین خبریں