09:31 am
آرمی چیف سے متعلق نوٹیفیکیشن میں غلطی،سینئیر صحافی نے عالمی سازش کا خطرہ ظاہر کر دیا

آرمی چیف سے متعلق نوٹیفیکیشن میں غلطی،سینئیر صحافی نے عالمی سازش کا خطرہ ظاہر کر دیا

09:31 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف سے متعلق نوٹیفیکیشن میں غلطی،سینئیر صحافی نے عالمی سازش کا خطرہ ظاہر کر دیا،سابق وزرائے اعظم کے ساتھ کام کرنے والےبھی شک کے گھیرے میں ۔۔۔ سینئیر صحافی رانا عظیم کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق نوٹیفیکیشن معطل کرنے کے عدالتی فیصلے سے متعلق تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوٹیفیکیشن جاری کرنے میں اگر کسی معاملے میں کسی ایک سے غلطی ہوتی ہے تو اس کو چیک کرنے کے لیے وہاں پر اور کئی لوگ موجود ہوتے ہیں۔
 
یہ ایک باقاعدہ سسٹم ہے۔ رانا عظیم نے کہا ہے کہ یہ غلطی جان بوجھ کر نہیں ہوئی تاہم اس کو نا اہلی یا لاعلمی کہا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،وزارت قانون اور وزارت دفاع نے اس غلطی کا جائزہ کیوں نہیں لیا،انہوں نے یہ نکتہ اعتراض کیوں نہیں اٹھایا۔ حکومت اور اداروں کو اس معاملے کو دیکھنا ہو گا کہ یہ سازش کہاں سے ہوئی،اہم ترین ڈاکیومنٹس کسی تیسرے شخص کے پاس گئے ہیں جس نے یہ ساری پلی لی ہے اس کو یہ پٹیشن کس نے بھیجی ہے؟اہم ترین ادارے کی چیزیں کس طرح باہر نکلی ہیں۔کہیں یہ کوئی عالمی سازش تو نہیں۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ عدلیہ قانون کے مطابق کام کر رہی ہے۔عدلیہ کے اس فیصلے کے بعد امید ہے کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق ایک بہتر فیصلہ کرے گی۔ لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اس عدالتی فیصلے کی ذمہ دار صرف حکومت اور سرکاری مشینری ہے،جہاں جہاں سے یہ سمری گزر کر گئی ہے،جس جس نے پڑھی ہے۔ یہ سب دیکھنا ہو گا۔کیوں کہ یہاں پر لوگ لاکھوں روپے تنخواہ لے کر کام کر رہے ہوتے ہیں۔ان میں سے کسی نے وزیراعظم کے سامنے ان غلطیوں کی نشاندہی کیوں نہیں کی؟۔۔پوری کابینہ کے اندر جو سینئیر وزیر ہیں انہوں نے اس بات کی نشاندہی کیوں نہیں کی؟۔مان لیتے ہیں وزراء کو نہیں پتہ چلا لیکن سرکاری مشینری تو سالوں سے یہی چل رہی ہے،سٹاف بھی وہی ہے جو کئی وزراء اعظم کے ساتھ کام کر چکی ہے۔ اس اس واقعے کے بعد اگر غور کیا جائے تو کئی غیر ملکی ٹی وی چینلز پر یہ واقعہ لیڈ سٹوری رہی،بھارت کے اندر اس معاملے پر بہت مذاق اڑایا گیا۔یہاں پر دیکھنا ہو گا کہ کیا کوئی بندہ کسی کے ساتھ ملا ہو تو نہیں۔سرکاری مشینری میں ایسے کون لوگ موجود ہیں جنہوں نے حالات کو خراب کرنے کے لیے کردار ادا کیا۔

تازہ ترین خبریں