10:09 am
آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ، اٹارنی جنرل بے بس دکھائے دینے لگے، انور منصور کی جگہ کس کو اٹارنی جنرل ہونا چاہیئے تھا، بڑامطالبہ کردیا گیا

آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ، اٹارنی جنرل بے بس دکھائے دینے لگے، انور منصور کی جگہ کس کو اٹارنی جنرل ہونا چاہیئے تھا، بڑامطالبہ کردیا گیا

10:09 am


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے بیانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اٹارنی جنرل نعیم بخاری کو نامزد کر دیا جاتا تو وہ انور منصور صاحب کی طرح سوالات کے اس طرح متلاشی نہیں ہوتے ۔
 
انہوں نے کہا کہ عدالت کے سوالات غور طلب اور مطالعاتی ہیں۔ یہ سوالات توسیع کے خلاف نہیں جا رہے بلکہ '' غلطیوں '' کی نشاندہی کررہے ہیں، پارلیمنٹ کے کردارادا کرنے کا وقت آگیا ہے۔ایک اور ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی تجویز پر اگر صدر مملکت توسیع فرمادیتےتو کوئی آئینی مسئلہ درپیش نہیں ہو سکتاتھا لیکن عدالت آج اس اہم ترین سماعت کے دوران آرمی چیف کی مدت ملازمت ( عمر کو سامنے رکھتے ہوئے) کا تعین کرنے کاسوال اٹھائے گی اور مقننہ(پارلیمنٹ) کو آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔

تازہ ترین خبریں