12:27 pm
تبدیلی کی ہوا چل پڑی، پنجاب کے سب سے بڑے عہدیدار کو تبدیل کردیا گیا

تبدیلی کی ہوا چل پڑی، پنجاب کے سب سے بڑے عہدیدار کو تبدیل کردیا گیا

12:27 pm


لاہور (نیوز ڈیسک)تبدیلی کی ہوا چل پڑی، پنجاب کے سب سے بڑے عہدیدار کو تبدیل کردیا گیا۔۔۔وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو تبدیل کر کے وفاقی سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان کو چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے پر تعینات کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں
 
جبکہ پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے افسر وفاقی سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان کو نیا چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر بدھ کے روز اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔میجر (ر) اعظم سلیمان خان پنجاب میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری داخلہ ،کمشنر لاہور ڈویژن اورایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں جبکہ نگراں دور حکومت میں انہیںچیف سیکرٹری سندھ تعینات کیا گیا تھا۔مو جودہ حکومت نے میجر(ر) اعظم سلیمان کو وفاقی سیکرٹری داخلہ تعینات کیا تھا اور انہیں اب پنجاب کے سب سے بڑے انتظامی عہدے پر تعیناتی دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی کے بعد پنجاب میںجلد 11سیکرٹریز،17ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران کے بھی تقرر و تبادلے کئے جانے کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبریں