04:48 pm
’’برے دوستوں سے دشمن اچھا ‘‘

’’برے دوستوں سے دشمن اچھا ‘‘

04:48 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) دوستوں نے ہوا بھرنے والی مشین کا پائپ 45 سالہ اقبال کے منہ پر لگا کر مشین چلادی جس کے باعث اقبال کی آنتیں پھٹ گئیں، لاہور کے علاقے کاہنہ میں دوستوں نے مذاق ہی مذاق میں دوست کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک پنکچر کی دکان پر پیش آیا جہاں 45 سال کا اقبال پنکچرکی دکان پرپیٹ میں ہوا بھرنے سےجاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اقبال نابینا تھا جب کہ اس کے دوستوں نے ہوا بھرنے
والی مشین کا پائپ اس کے منہ پر لگا کر مشین چلادی جس کے باعث اقبال کی آنتیں پھٹ گئیں اور وہ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں