05:27 pm
ایل این جی کیس :مفتاح اسماعیل کا ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع

ایل این جی کیس :مفتاح اسماعیل کا ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع

05:27 pm

اسلام آباد( آن لائن )ایل این جی اسکینڈل کیس میں ملزم مفتاح اسماعیل نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے. تفصیلات کے مطابق سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایل این جی اسکینڈل کیس میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کیس کے فیصلے تک انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے.ضمانت کے لیے دائر درخواست میں نیب اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہییاد رہے کہ اس کیس میں ملزم شیخ عمران الحق کی ضمانت گزشتہ روز منظور ہوئی تھی.واضح رہے کہ ایل این جی اسکینڈل کیس میں احتساب عدالت کی طرف سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور عمران الحق 3 دسمبر تک
جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں19 نومبر کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا تھا کہ ملزمان یہاں آ کر کہنے لگتے ہیں کہ ہمیں بلاوجہ قید میں رکھا گیا ہے، اگر انھیں قید سے مسئلہ ہے تو ضمانت کا فورم موجود ہے، لیکن ضمانت کے لیے کسی فورم سے ابھی تک رجوع نہیں کیا گیا.سابق وزیر اعظم کو ایل این جی اسکینڈل کیس میں جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم نیب کی جانب سے تاحال کیس نہیں بن پایا ہے، گزشتہ سماعت میں وکیل نیب نے کہا تھا کہ ایل این جی ریفرنس تیار ہے، ریجنل بیورو سے منظور بھی ہو چکا ہے، ہیڈکوارٹرز سے منظوری کے بعد 14 دن میں دائر کر دیں گے. یاد رہے کہ ایل این جی اسکینڈل کیس میں احتساب عدالت نے پچھلی سماعت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کردی تھی.عدالت میں سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی نے سوال کیا تھا کہ ان سے پوچھ لیں کہ کیس کیا ہے؟ جس پر وکیل نیب نے جواب دیا کہ ریفرنس منظور ہو گیا ہے جلد دائر کر دیا جائے گا وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ موکل کو کس قانون کے تحت تحویل میں رکھا گیا ہے. وکیل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایل این جی ریفرنس تیار ہے، ریجنل بیورو سے منظور بھی ہو چکا ہے، ہیڈکوارٹرز سے منظوری کے بعد 14 دن میں دائر کر دیں گینیب پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ صرف عوام کو سنانے کے لیے باتیں کرتے ہیں، یہاں آکر کہنے لگتے ہیں ہمیں بلاوجہ قید میں رکھا گیا ہے.نیب نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن توسیع کی استدعا کی تھی جس پر احتساب عدالت نے تینوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی.

تازہ ترین خبریں