10:31 pm
آرمی چیف کے معاملے پر صرف شرمندگی سے کام نہیں بنے گا، حکومت کو قیمت ادا کرنا پڑے گی، وزیراعظم کو پیغام پہنچا دیا گیا

آرمی چیف کے معاملے پر صرف شرمندگی سے کام نہیں بنے گا، حکومت کو قیمت ادا کرنا پڑے گی، وزیراعظم کو پیغام پہنچا دیا گیا

10:31 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف کے معاملے پر صرف شرمندگی سے کام نہیں بنے گا، حکومت کو قیمت ادا کرنا پڑے گی، وزیراعظم کو پیغام پہنچا دیا گیا۔۔۔سینیئر صحافی ارشاد عارف نے آرمی چیف کے حوالے سے چل رہے معاملے ہر کہا ہے کہ آرمی چیف کے معاملے پر صرف شرمندگی سے کام نہیں بنے گا، حکومت کو قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ انہوں نے نجی ٹیوی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کابینہ اجلاس کے بعد وزیر دفاع اور دیگر لوگ پریس کانفرنس میں کیوں نہیں آئے،
یوں لگتا ہے کہ عمران خان کی ٹیم کے اہم لوگ اس معاملے پر کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔وزیراعظم عمران خان کو اپنی صفوں میں دیکھنا ہوگا کہ کوئی سازش تو نہیں ہورہی ہے۔سینئر صحافی نے کہا ہے کہ یہ سازشی تھیوری گردش کر رہی ہے کہ آرمی چیف کے معاملے اور مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کا کوئی نہ کوئی تعلق موجود ہے، اس لیے بھی لوگ باتیں کر رہے ہیں کیونکہ مولانا فضل الرحمان کہہ رہے ہیں کہ وہ بہت سی باتیں کرکے آئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کے معاملے پر حکومت کو بہت زیادہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، حکومت کی شرمندگی تک معاملہ نہیں رہے گا بلکہ اس کی قیمت بھی ادا کرنا پڑے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست پر ازخود نوٹس لے لیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکیشن معطل کرنے کاتحریری فیصلہ جاری کردیا تھا،فیصلہ چیف جسٹس نے خود تحریرکیا،چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آئین اور ملٹری رولز میں توسیع کی کوئی گنجائش ہی نہیں،آرمی چیف کی ٹرم کی توسیع فکس کیسے کرسکتے ہیں؟یہ اندازہ کیسے لگایا گیا کہ 3سال تک ہنگامی حالات رہیں گے؟فیصلہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تحریرکیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ آئین اور ملٹری رولز میں توسیع کی کوئی گنجائش ہی نہیں،آرمی چیف کی ٹرم کی توسیع فکس کیسے کرسکتے ہیں؟یہ اندازہ کیسے لگایا گیا کہ 3سال تک ہنگامی حالات رہیں گے؟ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دوسرے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ چیف جسٹس نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا تحریری فیصلہ خود تحریر کیا انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے لکھی درخواست کے ساتھ کوئی بیان حلفی نہیں لگایا گیا،صدر مملکت نے 19اگست کو نوٹیفکیشن جاری کیا، جبکہ وزیراعظم نے 21اگست کو منظوری دی۔کیا صدر مملکت نے کابینہ کی منظوری سے توسیع کی منظوری دی؟کیا کابینہ کی منظوری کے بعد صدر نے دوبارہ منظوری دی؟ 25رکنی کابینہ میں سے صرف 11نے توسیع کے حق میں رائے دی۔ 14ارکان کی عدم موجودگی کے باجود منظوری دی گئی۔جمہوریت میں فیصلے اکثریت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا