05:32 pm
باجوہ ڈاکٹرائن۔۔آپریشن ردالفساد کا آغاز، بھارت کو منہ توڑ جواب اور کئی ممالک کیساتھ مضبوط تعلقات،

باجوہ ڈاکٹرائن۔۔آپریشن ردالفساد کا آغاز، بھارت کو منہ توڑ جواب اور کئی ممالک کیساتھ مضبوط تعلقات،

05:32 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ روز سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا جس کے بعد ملک میں صورتحال یک دم تبدیل ہو گئی۔تاہم یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس ساری صورتحال میں فائدہ کس کو پہنچ رہا ہے۔آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور اس پر عدالتی فیصلہ پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے پھر اس پر عالمی قوتیں خاص طور پر بھارت کیوں خوش ہو رہا ہے۔یہ بات دنیا پر واضح ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھارت کو خاصے کھٹھکتے ہیں
۔وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کا ایک پیج پر ہونا بھی بھارت کو ناگوار گزرتا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کچھ اہداف مقرر کیے جو " باجوہ ڈاکٹرائن" کہلائے۔باجوہ ڈاکٹرائن سے پریشان بھارت اور اس کا میڈیا اس تمام صورتحال میں شادیانے بجانے لگا۔اسی ڈاکٹرائن کے تحت سیکیورٹی پالیسی دوبارہ تشکیل دینے کے لیے اقدامات ہوئے۔جوابی نہیں پیشگی کاروائی کی بنیاد پر دہشت گردی خاتمے کے لیے فروری 2017ء میں آپریشن رد الفساد کا آغاز کیا۔آپریشن رد الفساد کے بڑی اہداف میں ملک سے د ہشت گردوں کے سیلپر سیلز سہولت کاروں کا خاتمہ کیا،جنرل باجوہ نے سعودی عرب،امریکا،قطر سے دوستی کے رشتے میں رکاوٹیں دور کیں۔یہ بات کہیں تو غلط نہ ہو گا کہ باجوہ ڈاکٹرئن نے پاکستان کو گھمبیر صورتحال سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ باجوہ ڈاکٹرائن پاکستان کو دنیا میں پر امن اور مستحکم ملک بنانے کا خواہاں تھا۔باجوہ ڈاکٹرائن نے یہ بھی واضح کی ہے کہ پاکستان اپنے مغربی بارڈر پر امن چاہتا ہے۔ جنرل باجوہ نے گزشتہ تھوڑے ہی عرصے میں بھرپور انداز میں سعودی عرب،قطر اور امریکا کے ساتھ گہری دوستی کے رشتے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔ان میں اکثر رکاوٹیں نواز حکومت کی مخالفت کی وجہ سے پیدا ہوئی تھیں۔باجوہ ڈاکٹرائن علاقائی امن کے لئے بھی کوشاں ہے۔اس حوالے سے سہیل وڑائچ نے اپنے آرٹیکل میں یہ بھی لکھا تھا کہ باجوہ ڈاکٹرائن پڑوسیوں میں نفرت پھیلاکر انہیں عدم استحکام سے دوچار کرنے پر یقین نہیں رکھتابلکہ پاکستان کو دنیا میں ایک مستحکم اورپر امن ملک کے طور پر پہچانے جانے کا خواہاں ہے۔ جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ باجوہ ڈاکٹرائن کا مطلب صرف ایک ہے اور وہ ہے پرُ امن پاکستان ہے۔پاکستان کو امن کی طرف لے جانا سب پاکستانیوں کی خواہش ہے۔ آوزیراعظم عمران خان نے گذشتہ ہفتے خود بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ جنرل قمر جاوید ان کے بہترین پسندیدہ آرمی چیف ہیں۔سینئیر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران نے آرمی چیف کی حمایت کا خاصا فائدہ اٹھایا ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپوزیشن کی طرف سے اب تک ڈالے گئے کسی بھی دباؤ کا زیادہ اثر نہیں لیا۔تاہم اب صورتحال یکسر تبدیل ہو چکی ہے۔اسی میں سوال یہ اٹھتا ہے " باجوہ ڈاکٹرائن" سے اصل میں کس کو خطرہ ہے؟۔

تازہ ترین خبریں

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

 اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں  تہلکہ مچادینےوالی خبر

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں تہلکہ مچادینےوالی خبر

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ان ہائوس تبدیلی کی حمایت کرڈالی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ان ہائوس تبدیلی کی حمایت کرڈالی

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق

مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں ہے اس لئے اپنے کارکنوں کو لوٹ رہی ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں ہے اس لئے اپنے کارکنوں کو لوٹ رہی ہے، مریم نواز

سب مانتے ہیں مہنگائی ہے وزیراعظم خود بھی مانتے ہیں ، عثمان ڈار

سب مانتے ہیں مہنگائی ہے وزیراعظم خود بھی مانتے ہیں ، عثمان ڈار