07:28 am
 آرمی چیف کووزیردفاع یا مشیر قومی سلامتی کا عہدہ دے دیا جائے،سینئروکیل اکرم شیخ

آرمی چیف کووزیردفاع یا مشیر قومی سلامتی کا عہدہ دے دیا جائے،سینئروکیل اکرم شیخ

07:28 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینئروکیل اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو وزیر دفاع یا قومی سلامتی کا عہدہ دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاناما کیس میں سینئر وکیل اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ میں نے تجویز دی ہے کہ عزت ماب آرمی چیف کو اس سے زیادہ بڑا عہدہ دینا چاہئیے۔اکرم شیخ نے کہا کہ آرمی چیف کو وزیر دفاع یا پھر قومی سلامتی میں مشیر کا عہدہ بنا کر تعینات کیا جانا چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ فوج کے اداعررے کو اس مقدمے بازی میں نہ الجھائیں۔پاک فوج کے ادارے کی مضبوطی اور صلاحیتوں کو متاثر نہ کیا جائے۔اکرم شیخ نے کہا کہ حکومت نے پاک فوج کے ادارے اور آرمی چیف کے ساتھ زیادتی کی ہے۔