10:15 am
محکمہ موسمیات کی آج شہر میں بادل برسنےکی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی آج شہر میں بادل برسنےکی پیشگوئی

10:15 am

لا ہور (نیوز ڈیسک ) افق پر آج بادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی جاری ہے ۔شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے ۔ مخکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 11اور زیادہ سے زیادہ 22ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں نے آج بھی بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کردی۔دوسری جانب شہر میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے ۔ آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ۔ اوسطاً ایئر کوالٹی انڈیکس 183ہوگیا۔میاں میر کالونی میں 504، اپر مال میں 330 اور لبرٹی میں 263اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں 253، گلبرگ کا 246 اور ایئر اپورٹ کے اطراف میں 187اے کیو آئی ہوگیا۔ترجمان موٹروے کے مطابق قومی شاہراہ حد نگاہ 100میٹرہوگئی ۔