10:43 am
 2لاکھ ڈالرز بجھونے والے اوورسیز پاکستانی 3ہزار سی سی گاڑی ڈیوٹی ادا کیے بغیر ملک میں لا سکیں گے

2لاکھ ڈالرز بجھونے والے اوورسیز پاکستانی 3ہزار سی سی گاڑی ڈیوٹی ادا کیے بغیر ملک میں لا سکیں گے

10:43 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ملک کے لیے خدمات کے اعتراف اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دیرپا سہولت کے لیے وزارت اوورسیز پاکستانیز نے انہیں انعام دینے کی ایک بڑی تجویز پیش کی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو 3ہزار سی سی گاڑیاں ڈیوٹی فری لانے کی اجازت دینے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔ وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ ا علامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کی جانب سے تجویز دی گئی ہے
کہ 2 سال میں بینک کے ذریعے بیرونِ ممالک سے پاکستان میں 2لاکھ ڈالرز بجھونے والے اوورسیز پاکستانی 3ہزار سی سی گاڑی ڈیوٹی ادا کیے بغیر ملک میں لا سکیں گے۔زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اس منصوبےکے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی خزانے میں شراکت کے بدلے انعام دینا مقصود ہے۔