01:23 pm
پاکستانیوں پر بجلی بم گرا دیا گیا ، ہر مہینے مہنگی ہونے والی بجلی کب تک مہنگی کی جاتی رہے گی ،مشیر تجارت نے مہنگائی کے حوالے سے اہم اعلان کر دی

پاکستانیوں پر بجلی بم گرا دیا گیا ، ہر مہینے مہنگی ہونے والی بجلی کب تک مہنگی کی جاتی رہے گی ،مشیر تجارت نے مہنگائی کے حوالے سے اہم اعلان کر دی

01:23 pm

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 14 پیسے اضافہ کرنے کی منظوری دی ہے۔ نیپرا نے گزشتہ ہفتے کی گئی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق بجلی 14 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی
جس کے باعث صارفین پر سالانہ 14 ارب 78 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ خیال رہے کہ 21 نومبر کو نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے مہنگی کی تھی اور یہ اضافہ ستمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ پاکستان میں ہر ماہ بڑھتی بجلی کی قیمت اور مہنگائی میں ہوتے دن بدن اضافے سے متعلق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مہنگائی کم کرنے کے حوالے سے کوئی بھی ٹائم فریم دینے سے انکار کردیا ہے۔مشیر تجارت نے کہا کہ معیشت درست سمت پر آچکی ہے مگر عوام تک اثرات پہنچنے میں دیر لگے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی بہت بڑا مسئلہ ہے، جسے کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ عبدالرزاق داؤد نے یہ بھی کہا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں جلد کنٹرول میں آجائیں گی، مختلف شعبوں میں اصلاحات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ایشوز ورثے میں ملے ہیں، جن پر مرحلہ وار قابو پایا جائے گا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ ڈالر اب مستحکم ہوچکا ہے، اس میں اتار چڑھاؤ ٹل گیا ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا ہے۔