06:30 pm
فروغ نسیم ‘بابراعوان اور وزارت قانون کی ”مہارت “تین دن میں سپریم کورٹ میں عیاں ہوگئی، حکومتی ٹیم سپریم کورٹ میں کیسے ناکام ہوئی ، جانیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ فروغ نسیم آرمی ایکٹ میں ترمیم کی بجائے آئین میں ترمیم کے مشکل راستہ کا انتخاب کرنے سے اجتناب کریں . سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتراوصاف علی نے کہا کہ حکومت باآسانی آرمی ایکٹ یا ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے ترمیم کرسکتی ہے جس کے لیے حکومت کو پارلیمان میں سادہ اکثریت کی ضرورت ہوگی‘انہوں نے کہا کہ حکومت صدارتی آرڈینس کے ذریعے بھی اس معاملے کو طے کرسکتی ہے مگر جمہوریت کی روح سے یہ مناسب طریقہ نہیں ہے
.قانونی وآئینی ماہر رانا سردار نے کہا کہ اگر حکومت فروغ نسیم کے مشورے پر عمل کرئے گی تو اسے اپوزیشن جماعتوں کے پاس جانا پڑے گا کیونکہ آئینی ترمیم کے لیے دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے فروغ نسیم کے اب تک سامنے آنے والے کردار میں لگتا ہے کہ وہ حکومت کو مشکلات سے نکلانے کی بجائے اسے ایک دلدل میں دھکیل رہے ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ سنیئرآئینی وقانونی ماہرین کو بلاکر ان کے ساتھ مشاورت کرئے فروغ نسیم اور بابراعوان کی ”مہارت“کافی نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم ‘بابراعوان اور وزارت قانون کی ”مہارت“تین دن میں سپریم کورٹ میں عیاں ہوگئی ہے. معروف قانون دان عمران ادریس بٹ نے کہا کہ چونکہ یہ خالصتا آئینی معاملہ ہے تو بہتر ہے حکومت پارلیمان سے رجوع کرئے اب ایگزیکٹیو پاور شو کرنے کا وقت گزرگیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ حکومت آرمی ایکٹ میں ترمیم یا ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے اس معاملے کو حل کرسکتی ہے تاہم آئین میں ترمیم سے یہ معاملہ ہمیشہ کے لیے طے ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری ‘مدت ملازمت میں توسیع اور ریٹائرڈمنٹ کے بارے میں جو تفصیلات سامنے آئی ہیں اس پر پوری قوم شاک میں ہے کہ ملک کی اہم اور طاقتور ترین پوسٹ کے لیے قواعد اور ضوابط ہی موجود نہیں . انہوں نے کہا کہ حکومت چاہیے تو صدارتی آرڈینس کا آپشن بھی استعمال کرسکتی ہے اور میرے خیال میں حکومت کی اسی کو ترجیح دے گی.

تازہ ترین خبریں

پاکستان کے اہم شہر میں بھائی نے بہن اور بھابھی پرجان لیوا حملہ کرکے اپنے سر میں گولی مار لی  

نوشین شاہ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق کو کیا مشورہ دیا؟

اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی عدم دستیابی، 3 نومولود انتقال کرگئے

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ کب ہوگا؟ جانیں 

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔۔!!! جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افرادجاں بحق، متعدد زخمی، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا ؟ جانیں 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا