03:19 pm
(ن) ،پی پی نے اپنے ادوار میں کرپشن کو فیشن بنا دیا تھا‘ ہمایوں اخترخان

لاہور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ(ن) لیگ ، پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادیوںکواقتدار سے باہر ایک ایک دن صدیوں کے برابر لگ رہا ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ماضی کی روایت کو توڑے گی او رانشا اللہ قرضوں میں اضافے کی بجائے اس میں کمی کر کے جائیں گے، نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ سے عوام با اختیار اور ان کے بنیادی مسائل دہلیز پر حل ہوں گے
۔ اپنے مرکزی دفتر میں لاہور، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) او رپیپلز پارٹی نے اپنے اپنے دور میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے اورپھر اسے وراثت کی طرح ایک دوسرے کو منتقل کیا جاتا رہا ۔ مسلم لیگ(ن) نے انتہائی مہنگے مارک اپ پر غیر ملکی قرضے لئے لیکن اس سے اپنی انا کی تسکین کے منصوبے شروع کئے گئے ۔انہوںنے کہا کہ اگر ہم نے اپنی معیشت کو پائیدار بنیادیں فراہم کرنی ہیں تو ہمیں حقیقت پسندانہ فیصلے کرنا ہوں گے او رحکومت اسی جانب گامزن ہے۔ حکومت کی چودہ ماہ کی پالیسیوں سے روپیہ مستحکم ہواہے ، درآمدات میں کمی او ربرآمدات بڑھی ہیں،غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں جو پھلتی پھولتی معیشت کی نشانی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں بلکہ اپوزیشن کو اپنی سیاسی بقاء کی فکر لا حق ہے ۔ ماضی میں پیپلز پارٹی او ر(ن) لیگ مک مکا کے ذریعے کرپشن کا کاروبار جاری رکھتے تھے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں شدید مشکلات اور رکاوٹوں کا سامناہے ،ان کے ادوار میں کرپشن فیشن بن گیا تھا لیکن وزیر اعظم عمران کی جدوجہد سے آج عوام اس ناسور سے نفرت کرتے ہیں اور حکومت اور اداروں کے ساتھ مل کر اس کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن بعض معاملات پر بغلیں بجا رہی ہے اوران کے دل مچل رہے ہیں لیکن انہیں سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے ذریعے عوام کو با اختیار بنانا چاہتی ہے اور اس سے ان کے دیرینہ اوربنیادی مسائل دہلیز پر حل کرنے میں مدد ملے گی ۔

تازہ ترین خبریں

شادی کی تقریب غم میں تبدیل ہو گئی ، کرنٹ لگنے سے 3 مزدورجاں بحق

اسمبلیوں سے استعفوں پر اپوزیشن اتحاد میں اتفاق۔۔۔۔ نوازشریف اور مریم نواز کے ترجمان نے بڑا اعلان کردیا

 کے ایم سی ملازم شہزاد کو بوسہ مہنگا پڑ گیا، شوکاز نوٹس جاری کرکے 7 دنوں کے اندر جواب طلب

 جمہوریت کے نام پر نام نہاد سیاسی پارٹیاں سماج اور جمہور کا مذاق اڑا رہی ہیں۔سینیٹر سراج الحق

ملتان جلسہ سے قبل کارکنان کی گرفتاریوں اور تشدد کے خلاف جےیوآئی سمیت پی ڈی ایم کےملک بھر میں مظاہرے

 موجودہ نااہل، سلیکٹیڈ اور مسلط کردہ حکمرانوں سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے،8 اکتوبر کوبڑے فیصلے متوقع ہیں ، ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین

کلبھوشن کیس۔ پاکستان نے بھارتی دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 48 ہزار683 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دورن 10 افراد لقمہ اجل بن گئے

پی ڈی ایم کی تحریک کسی کو ہٹانے کی نہیں، عوام کی مشکلات کم کرنےکی جدوجہد ہے،شاہد خاقان عباسی

حکومت کوروناکےپیچھےجتناچھپ جائے،قوم اب نہیں چھوڑےگی ، رانا ثنااللہ

سیٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی ، نادرا بازی لے گیا

ریڈیو اسکول اور ایجوکیشن پورٹل کا آغاز ، وزیراعظم عمران خان کااظہار خیال