10:59 pm
 22 بار سزائے موت ، ایک بار عمرقید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ، پاکستان کا ایسا مجرم جسے آج عبرتناک سزا سنادی گئی ، جانتے ہیں یہ کون ہے ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد ہشتگردی عدالت نے سانحہ داتا دربار کا فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے مجرم کو 22 بار سزائے موت اور ایک بار عمرقید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ مجرم کو دیت کی رقم بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ داتا دربار لاہور کا فیصلہ سنا دیا ہے ، عدالت نے اپنے فیصلے میں مجرم محسن خان کو 22 بار سزائے موت اور ایک بار عمرقید اور 4لاکھ روپے کرجرمانہ عائد کردیا۔ اسی طرح عدالت نے مجرم کو 40،40 ہزار روپے دیت 24 زخمیوں کو بھی
ادا کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ واضح رہے سانحہ داتا دربار کا مرکزی مجرم محسن خان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ محسن خان دہشتگردی کے واقعے میں سہولتکار تھا۔ محسن خان کا تعلق چارسدہ کے علاقے شب قدر سے ہے۔ سکیورٹی اداروں نے اس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔ اسی طرح سانحے کے خود کش حملہ آورکی شناخت بھی ہوگئی ہے۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور صادق اللہ مہمند افغانستان کا رہائشی تھا اور افغانی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہوا۔ یاد رہے کہ 8 مئی کو بدھ کی صبح تقریباً 8 بج کر 45 منٹ کے قریب داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد شہید جبکہ 30 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ سانحہ داتا دربار کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی۔ جے آئی پانچ رکنی ممبران پر مشتمل تھی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ سی ٹی ڈی کے ایس پی صہیب اشرف اور دیگر ممبران میں آئی بی ،آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے شامل تھے۔ محمد خالد انسپکٹر انویسٹی گیشن آفیسر سی ٹی ڈیلاہور بھی ممبر تھے ۔ جے آئی ٹی سانحہ داتا دربار کے حوالے سے اپنی رپورٹ مکمل کرکے محکمہ داخلہ کو پیش کر دی تھی۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی