10:36 am
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی بڑی لہر، 583.55 پوائنٹس بحال

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا تسلسل جاری ہے، حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 583.55 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی کا تسلسل جاری ہے، تیزی کے باعث حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس کی مزید 6 حدیں بحال ہو گئی ہیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 38200، 38300، 38400، 38500، 38600، 38700 کی حدیں شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روزبھی زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، 100 انڈیکس میں آج 327.67 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے انڈیکس کی 4 حدیں بحال ہوئیں،
بحال ہونے والی حدوں میں 37800، 37900، 38000، 38100 کی حد شامل تھیں جبکہ انڈیکس 38122.72 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی سب سے بڑی وجہ ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کا خاتمہ، عالمی اداروں کی معیشت کے بارے میں بہتری کی نوید، آئی ایم ایف کی جانب سے ملنے والی ممکنہ قسط اور آرمی چیف کی توسیع کے بارے میں ابہام ختم ہونے کے بعد انویسٹرز کی طرف سے زبردست ٹریڈنگ دیکھنے کو ملی۔ یہ تسلسل آخری کاروباری روز بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔آج کاروبار کے دوران پورے کاروباری روز 1.51 فیصد بہتری دیکھی گئی۔ ایک موقع پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 38847.19 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم یہ تسلسل برقرار نہ رہ سکا۔کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 583.55 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 38706.27 پوائنٹس کی سطح پر جا کر بند ہوا۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی