06:09 am
بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک بار پھر وفاقی وزیر کے عہدے کاحلف اٹھالیا

بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک بار پھر وفاقی وزیر کے عہدے کاحلف اٹھالیا

06:09 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک بار پھر وفاقی وزیر کے عہدے کاحلف اٹھالیا۔صدر مملکت عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔بیرسٹرفروغ نسیم نے دو روز قبل وفاقی وزیر برائے قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا کیونکہ انہیں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں آرمی چیف کے وکیل کے طور پر پیش ہوناتھا۔انہی دوروز میں ایک دن کیلئے ان کا وکالت کا لائسنس بھی بحال کیاگیاتھا۔عدالت کی جانب سے توسیع کا فیصلہ آنے کے بعد آج فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیر برائے قانون کا حلف اٹھالیا ہے۔

تازہ ترین خبریں