12:51 pm
کراچی میں باپ کی عمر کے ٹریفک اہلکار کے ساتھ بدتمیز ی کرنےوالی خاتون نے ڈر کے مارے کیا کام کر ڈالا ، جانیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار سے بد تمیزی کرنے والی خاتون کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں تاہم پولیس تاحال خاتون کا سُراغ لگانے میں ناکام ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے پوش علاقہ ڈیفنس میں پیش آیا تھا، ٹریفک قانون توڑنےاورٹریفک پولیس اہلکارسے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی گاڑی پولیس نے برآمد کر کے اُسے سیل کردیا۔
تاہم تاحال ملزمہ کا سُراغ نہیں لگایا جا سکا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون اپنا موبائل کچھ دیرکے لیے آن کرتی ہے۔ پھر آف کردیتی ہے جس کے باعث تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے پہلے مالک سے گاڑی دو سال قبل خریدی گئی تھی جو ٹرانسفرنہیں کروائی گئی۔ ای ٹکٹنگ کے ذریعے گاڑی کا چالان بھی سابقہ مالک کو بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تین روز قبل کراچی کے پوش علاقہ ڈیفنس میں ایک خاتون نے ٹریفک قوانین کو توڑا اور ٹریفک پولیس اہلکار کے ساتھ بد تمیزی سے پیش آنے کے ساتھ ساتھ اسے دھمکیاں بھی دیں جس کے بعد خاتون فرار ہو گئی۔ خاتون کے خلاف بعد ازاں مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ خاتون کی تلاش کا آغاز کر دیا تاہم تاحال پولیس اس خاتون کو تلاش کرنے میں ناکام ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا تھا کہ مذکورہ خاتون نے نہ صرف غلیظ الفاظ استعمال کیے بلکہ چالان لینے سے بھی انکار کیا اور موقع سے گاڑی بھگا کر لے گئیں۔ خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے بھی اسے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس طرح کے شہری جو پروٹوکول کے عادی ہوتے ہیں اور قانون کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں ، کے خلاف سخت ایکشن لے کر ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئیے تاکہ آئندہ کوئی ٹریفک قوانین یا کسی بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے کے بعد ایسے تیور نہ دکھا سکے۔اس خاتون کے حوالے سے ایک تازہ زترین جو انکشاف سامنے آیا ہے اس کے مطابق اس نے متعلقہ تھانے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کروائی ہے تاہم اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات ملنے پر ہم اپنے قارئین کے ساتھ مزید تفصیلات شیئر کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر 