10:55 am
ڈسٹرکٹ شوٹنگ بال چیمپیئن شپ، کشمیر فرینڈز کلب فاتح قرار پایا

ڈسٹرکٹ شوٹنگ بال چیمپیئن شپ، کشمیر فرینڈز کلب فاتح قرار پایا

10:55 am

مظفر آباد ۔: ڈسٹرکٹ شوٹنگ بال چیمپیئن شپ 2019 اختتام پذیر ہو گئی۔ کشمیر فرینڈز کو گیمز برابر ہونے پر لیڈنگ پوزیشن کی وجہ سے فاتح قرار دیا گیا جبکہ نعمان شہید کلب رنر اپ رہی۔ گرائونڈ چہلہ بانڈی میں سینکڑوں تماشائیوں نے اپنی اپنی ٹیموں کی کھل کر سپورٹ کی۔
 
ٹورنامنٹ کی جگہ کو بہت خوبصورتی سے سجایا گیا، ڈھول کی تھاپ پر تماشائی رقص بھی کر تے رہے۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سردار مختیار عباسی رکن کشمیر کونسل تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کے معیار کی تعریف کی اور صدر کلیم اعوان اور جنرل سیکرٹری مظفر حسین خان کو اتنے بہترین انتظام کرنے پر سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کمیٹی کیلئے 40 ہزار روپے کا اعلان بھی کیا۔ ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ میں 33 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔

تازہ ترین خبریں