07:27 pm
نیاچیف الیکشن کمشنر کون ہوگا، نام سامنے آگیا

نیاچیف الیکشن کمشنر کون ہوگا، نام سامنے آگیا

07:27 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے بھی سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے 3،3 مجوزہ نام بھجوادیئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لیے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے، خط میں وزیراعظم نے سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی،
جسٹس ریٹائرڈ نورالحق قریشی اور عبدالجبارقریشی جب کہ بلوچستان کے لیے ڈاکٹرفیض محمد کاکٹر، میرنوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کے نام تجویزکردیئے ہیں۔اس سے قبل قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی وزیر اعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو الگ الگ خطوط لکھے تھے جس میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے علاوہ سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کے لیے 3،3 نام تجویز کئے کئے تھے۔وزیر اعظم کے نام لکھے گئے اپنے خط میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 6 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی 5 سال کی آئینی مدت مکمل ہورہی ہے، آئین کے آرٹیکل 213 (2) اے کا تقاضا ہے کہ وزیراعظم قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سے مشاورت کرے۔ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے پارلیمانی کمیٹی کو چیف الیکشن کمشنر کی تقرری یا سماعت کے لئے نام بھجواتا ہے۔ میری دانست میں آئین کے تحت آپ کو مشاورت کا یہ عمل بہت عرصہ قبل شروع ہونا چاہیے تھا، الیکشن کمشن جیسے آئینی ادارے کو غیرفعال ہونے بچانے کی کوشش میں دوبارہ مشاورت کا عمل شروع کررہا ہوں۔شہباز شریف نے اپنے خط میں لکھا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام تجویز کرتا ہوں، میری دانست میں یہ ممتاز شخصیات اس منصب کے لئے نہایت مناسب اور اہل ہیں، بغیر کسی مزید تاخیر کے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کرنے کے یہ تین نام زیر غور لائیں، اس امید کے ساتھ آپ کو 3 نام بھجوارہا ہوں کہ آپ کی طرف سے جلد جواب ملے گا۔اپنے خط میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کےعہدے بھی تاحال خالی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 3 کے تحت الیکشن کمشن کا بینچ کم ازکم 3 ارکان پر مشتمل ہونا چاہئے، چیف الیکشن کمشنر، ایک یا ایک سے زائد ارکان کا تقرر نہ ہوا تو الیکشن کمشن غیرفعال ہوجائے گا۔ بلوچستان اور سندھ سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لئے اتفاق رائے پر مبنی مشاورت ضروری ہے۔قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین سینیٹ کو لکھے خط میں بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی ایڈووکیٹ، سابق ایڈووکیٹ جنرل محمد رؤف عطاءاور راحیلہ درانی جب کہ سندھ کے لئے نثار درانی، جسٹس(ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام تجویز کئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

 وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو  ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی