08:06 pm
قوم کے لیے خوشخبری ،پاکستان بحران  سےنکل گیا،وزیراعظم کابڑااعلان

قوم کے لیے خوشخبری ،پاکستان بحران سےنکل گیا،وزیراعظم کابڑااعلان

08:06 pm

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ خوشخبری ہے کہ پاکستان بڑے معاشی بحران سے نکل گیا،مجھے اپنی معاشی ٹیم پرفخرہے ،کیونکہ اپوزیشن کویقین نہیں تھاوہ کبھی فضل الرحمٰن ،کبھی الیکشن کمیشن سے امیدلگالیتی ہے ،مافیاکامفادپاکستان نہیں پیسابچاناہے ،اب ہم نوکریوں اورگھربنانے کی طرف جارہے ہیں ،لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سموگ کا بچوں بوڑھوں اور سب بڑے متاثر ہورہے ہیں، مجھے شوکے خانم کے ڈاکٹرز نے آج سے دوسال قبل نومبر میں جب سموگ آئی تو بتایا تھا کہ اس سے لوگوں کی زندگیاں
کم ہوجائیں گی، بچوں کے پھیپھڑے کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔پی ایم ٹو گیس ہے یہ پتلے پتلے سے ذرے پھیپھڑوں اور انتڑیوں میں چلے جاتے ہیں، ہم نے اس کیلئے پالیسی بنائی ہے، اس کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہورمیں 10سالوں میں 70 فیصد درخت کم ہوئے۔ ہم نے اس حوالے سے کچھ فیصلے کیے ہیں، سب سے پہلے 50 فیصد تیل جو امپورٹ کرتے ہیں، ہم اب یوروٹو کی بجائے یوروفورتیل امپورٹ کریں گے۔جس میں آلودگی کم ہوتی ہے۔ جبکہ 2020ء تک تیل سارایورو5 پر چلاجائے گا جس سے 90 فیصد ہوا کلین ہوجائے گی، یعنی آلودگی کم ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی ریفائنریز کو تین سال کا وقت دیا ہے کہ تیل صاف پیدا کیا جائے گا ،کوالٹی کو اپ گریڈ کیا جائے، ورنہ ان کو بند کردیں گے۔تیسرا فیصلہ الیکٹرک وہیکل کیلئے کیا ہے، کارانڈسٹری سے بات چیت چل رہی ہے، شہرمیں چلنے والی بسوں کو الیکٹرک یا گیس پر لے کرآئیں گے۔چوتھا فیصلہ یہ کیا ہے کہ جو چاول کی فصل جلائی جاتی ہے تواس کیلئے ہم ان کے ساتھ ملکرمشینری لے کرآئیں گے، فصل کو جلانے کی بجائے فروخت سے فائدہ ہوگا، پانچواں بھٹے ہیں ان کے حوالے سے پالیسی بنائی ہے۔ان کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کی طرف لے کرآئیں گے،ل اہور میں 60 ہزار کنال زمین پر جنگلات اگائیں گے۔ ہم سمجھتے ہیں ہرسال لوگوں کو بہتری ملے گی، تین سال بعد واضح فرق نظر آئے گا۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ پاکستان پر مشکل وقت تھا،جن ایک گھرمقروض ہوتا ہے تواس پرآمدنی اور خرچے میں خسارہ ہوتا ہے، اب پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے، روپیہ مستحکم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی ادارہ لوگوں کو نوکری دیتا ہے پھر تنخواہ نہیں دیتا اس سے بڑا ظلم اورکیا ہوسکتا ہے؟ میں وزیراطلاعات پنجاب کو کہتا ہوں کہ اس پر انکوائری کریں، میڈیا مالکان اپنے نمائندوں کو تنخواہ نہیں دیتے ان کو چیک کریں۔ ابھی ایسا کوئی بحران نہیں ہے کہ لوگوں کو تنخواہ نہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارا پہلا دن تھا اورکہنے لگے کہ حکومت ناکام ہوگئی، لیکن اللہ کے کرم سے حکومت درست سمت میں جارہی ہے، ورلڈ بینک نے تعریف کی ہے،آج اس مافیا کو فکر لگی ہوئی ہے،کیونکہ یہ سمجھ رہے تھے کہ ملک بیٹھ جائے گا۔ان سے کنٹرول نہیں ہوگا، ان کے پاس تجربہ کارٹیم نہیں ہے۔جب ملک اٹھنے لگا تو مولانا فضل الرحمان آرہا ہے، کوئی کہہ رہا ہے ختم نبوت کوئی کہہ رہے تھے کہ یہودی لابی ہے۔ لیکن سب کا مقصد یہ تھا کہ لوٹا ہوا پیسا بچانا ہے۔ 1965ء کے بعد کشمیر کازجتنا ہم نے انٹرنیشنل سطح پر اٹھایا کسی نے نہیں اٹھایا۔ عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں جتنی ریفارمز اب ہوئی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔کیونکہ ہم پیسے دے کراشتہار نہیں دے سکتے۔ یہ سب وزیراعلیٰ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں،جس پرایک روپیہ خرچ نہیں ہورہا، ہم نے تین ہفتے ایکسرسائز کی اور بیوروکریسی اورپولیس میں تبدیلی کی ہے۔آج ہم نے بہترین لوگوں کو تعینات کیا ہے۔ اب آپ کو پہلی بار نظر آئے گا کہ پنجاب میں پہلی بار گورننس سسٹم نظر آئے گا۔پرانے اور نئے پنجاب میں کیا فرق ہے؟ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بڑے ڈاکٹرزپرمشتمل میڈیکل بورڈ بنایا گیا، ڈاکٹرزنے رپورٹ دی کہ مریض کی حالت اتنی بری ہے کہ کسی بھی وقت دوسرے جہان میں جاسکتا ہے۔انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہم نے ان کوباہر جانے دیا۔اب سب کچھ سامنے آجائے گا، عدالت نے کہا ہے کہ ہردوہفتے بعد رپورٹ دی جائے، وہ رپورٹ آئی توسب سامنے آجائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سب سے اہم چیز یہ ہے کہ پاکستان بہت بڑے معاشی بحران سے نکل گیاہے، مجھے اپنی ٹیم پر فخرہے، کیونکہ اپوزیشن کو یقین نہیں تھا ، اسی لیے کبھی چی گوئیرفضل الرحمان اسلام آبادآرہا ہے

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، چار افراد جاں بحق ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری