08:16 pm
کشمیرمیں ان 4ممالک کی نشریات بندکردو  ملائشیا،ترکی ،ایران اورپاکستان پرپابندی لگادی گئی

کشمیرمیں ان 4ممالک کی نشریات بندکردو ملائشیا،ترکی ،ایران اورپاکستان پرپابندی لگادی گئی

08:16 pm

سرینگر( آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں ملیشیا ، ترکی، ایران اور پاکستانی نشریات پر مکمل طور پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے مرکزی اطلاعات و نشریات کی وزارات کی جانب سے کیبل آپریٹرز کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ان ممالک کی نشریات کو فوری طور بند کر دیں۔کشمیر میں ایران، ترکی ، ملیشیا اور پاکستان کے ٹیلی ویژن چینلز پر اس پس منظر میں پابندی عائد کی گئی ہے جس میں ان ممالک نے
اس سال 5اگست کو ریاست جموں وکشمیر کو آئین ہند کی دفعہ 370کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کئے جانے کے بھارتی حکومت کے فیصلے پر اعتراض کیا تھا۔ ان ممالک نے حکومت کے اس فیصلے پر اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اقوم متحدہ میں پاکستانی موقف کی حمایت بھی کی تھی۔ 5اگست سے پہلے ہی مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی نشریات پر پابندی عائد تھی اب محدود پیمانے پر ایک دو پاکستانی ٹی وی چینلز کو دکھایا جاتا تھا۔ لیکن اب سرکاری طور پر کشمیر کے کیبل آپریٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اگر پاکستان کی کسی بھی چینل، ایران کے سحر ٹی وی، پریس ٹی وی یا ترکی کے کسی بھی ٹی وی چینل کو نشر کریں گے تو اس کی ذمہ داری ان پر کی عائد ہوگی۔ جبکہ کیبل آپریٹرز کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے کیبل آپریٹرز کو قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔یہ پابندی 5اگست سے انٹرنیٹ سروس ، ایس ایم ایس اور پری پیڈ سروس پر عائد مسلسل پابند کے بعد سامنے آئی ہے۔ حالانکہ وادی کشمیر میں پوسٹ پیڈ اور لینڈلائن سروسز کو پہلے ہی بحال کیا جا چکا ہے وہیں اب شہر و دیہات میں کاروباری سرگرمیاں بھی جزوی طور بحال ہوچکی ہیں۔ نجی ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ اب کہیں کہیں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی دیکھی جا رہی ہے۔لیکن 5اگست سے شروع ہوئی غیر یقینی اور اضطرابی صورتحال اب چوتھے مہینے میں داخل ہو چکی ہے۔ علیحدگی پسندوں کے ساتھ ساتھ مین اسڑیم جماعتوں کے تین سابق وزیر اعلی سمیت متعدد لیڈران اور کارکنان مسلسل نظر بند ہیں

تازہ ترین خبریں

 وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو  ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی