07:40 pm
بھارت طاقت سے کشمیریوں کی تحر یک آزادی کو دبا نہیں سکتا: چوہدری محمد سرو ر

بھارت طاقت سے کشمیریوں کی تحر یک آزادی کو دبا نہیں سکتا: چوہدری محمد سرو ر

07:40 pm

لاہور (آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ22ہزار خواتین کو بیوہ جبکہ 11ہزار خواتین کی بے حرمتی کرکے بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی اور انسانیت کا قتل عام کر رہی ہے ۔بھارت سن لے وہ بندوق اور گولی کی طاقت سے کشمیریوں کی تحر یک آزادی کو دبا نہیں سکتا ۔اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو مسئلہ کشمیر پر اپنی خاموشی ختم کر نا ہوگی۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی افواج کے مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں تیس سالوں کے دوران 1ہزار خواتین سمیت 95ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں اور ہزاروں بے گناہ کشمیری آج بھی جیلوں میں قید ہیں مگر اسکے باوجود کشمیر یوں کی تحر یک آزادی میں جذبہ کم نہیں ہو سکا بلکہ ہر گزارتے دن کیساتھ کشمیر یوں کی تحر یک آزادی پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہی ہے اور ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو ایک لمحہ کیلئے بھی نہیں بھول سکتے۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر پاکستان اور پاکستان کشمیر ہے دونوں کو دنیا کی طاقت جدانہیں کرسکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میںپاکستان کے22کروڑ عوام کشمیر یوں کیساتھ کندھے سے کند ھا ملا کر چل رہے ہیں کشمیر کی آزادی کیلئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے مسئلہ کشمیر پر خاموشی اختیار کر نے کی بجائے 119روز میں کشمیر میں جاری بدتر ین کر فیو اور بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قرارادادوں کے مطابق حل کروایا جائے ۔ اُنہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدتر ین خلاف خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف آواز بلند کریں۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کونہیں چھوڑوں گا،ان  کے لیے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔شوکت ترین

نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کونہیں چھوڑوں گا،ان  کے لیے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔شوکت ترین

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کر دیا

سیالکوٹ ریلوے پولیس نےگھر سے نقدی لے کر بھاگنے والی بچی والدین کے حوالے کردی

سیالکوٹ ریلوے پولیس نےگھر سے نقدی لے کر بھاگنے والی بچی والدین کے حوالے کردی

میٹرک بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات... اسکولوں کو بھی ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیئے گئے۔ ‏

میٹرک بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات... اسکولوں کو بھی ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیئے گئے۔ ‏

دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز کی کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ

دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز کی کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ

روس کا برطانوی جنگی جہاز پر انتباہی فائرنگ اور بمباری کا دعویٰ

روس کا برطانوی جنگی جہاز پر انتباہی فائرنگ اور بمباری کا دعویٰ

انڈیا کانام تبدیل ۔۔ اب کیا رکھا جائےگا

انڈیا کانام تبدیل ۔۔ اب کیا رکھا جائےگا

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے 10 جولائی کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے 10 جولائی کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما طاہر کھوکھر پارٹی رکنیت سے مستعفی

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما طاہر کھوکھر پارٹی رکنیت سے مستعفی

معیشت کی تباہی کے بعد دو قومی قومی نظریہ کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔سراج الحق

معیشت کی تباہی کے بعد دو قومی قومی نظریہ کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔سراج الحق