02:41 pm
عمران خان کو پارلیمانی امور کا کوئی تجربہ نہیں،تہمینہ دولتانہ

عمران خان کو پارلیمانی امور کا کوئی تجربہ نہیں،تہمینہ دولتانہ

02:41 pm

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی سینئر رہنما وسابق وزیر تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو پارلیمانی امور کا کوئی تجربہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ انتظامی امور چلاسکتے ہیں، ایک دن میں تبادلوں کاسیلاب لانے سے حکومت کی کارکردگی بہتر نہیں ہوسکتی اس کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے جو یہ حکومت کرنا نہیں چاہتی ۔ گزشتہ روز سیاستدانوں اور صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرازکے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے
کہاکہ تہمینہ دولتانہ نے کہاکہ عمران خان کے دور میں مہنگائی میںغیر معمولی اضافہ ہوا ، عوام نے ایک سال میںتبدیلی کا نعرہ لگادیا اور اب عوام عمران خان کووزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوںنے کہاکہ عوام ایک بار پھر نوازشریف کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں،پنجاب میں شہبازشریف ہی ترقی کی علامت ہیں،ان کوکوئی متبادل نہیں ہے ، چودہ ماہ میں پنجاب میں ترقی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ عوام اب پھر مسلم لیگ (ن) کی طرف دیکھ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ 25پیسے لیٹر پٹرول سستاہونا عوام سے مذاق ہے ۔عرفان دولتانہ نے کہاکہ جب بھی مسلم لیگ (ن) برسراقتدار آئی ملک نے ریکارڈ ترقی کی ، مسلم لیگ (ن) کا دور ترقی اور خوشحالی کادورہے اورمسلم لیگ(ن) کا دور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

تازہ ترین خبریں