11:02 pm
وزیر اعظم عمران خان نے اچانک یہ بیان کیوں دیا ، وجہ سامنے آگئی

وزیر اعظم عمران خان نے اچانک یہ بیان کیوں دیا ، وجہ سامنے آگئی

11:02 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام سوچ لے کہ ان کوجان پیاری ہے یا پیسے پیارے ہیں، سموگ سے بچاؤ کے لیے ہمیں مہنگا تیل درآمد کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے سموگ کو ختم کرنے کی پالیسی تیار کر لی ہے اور آلودگی سے بچاوؤ اور شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے آئندہ یورو ٹو کی بجائے یور فور ایندھن درآمد کیا جائیگا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہ یورو فور آئل تھوڑا مہنگا ہوگا لیکن شہری یہ سوچیں کہ انہیں پیسے پیارے ہیں یا اپنے بچوں کی جان پیاری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ’سب سے زیادہ آلودگی گاڑیوں کے دھوئیں سے ہوتی ہے، ہم 50 سے 60 فیصد تیل درآمد کرتے ہیں۔ ابھی ہم یورو ٹو تیل درآمد کر رہے ہیں، اب ہم یورو فور درآمد کریں گے۔اس سے 90 فیصد فضائی آلودگی میں کمی آئیگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ابھی ہم یورو 2 آئل سے یورو فور پر جا رہے ہیں جبکہ 2020 کے اختتام تک ہم یورو فائیو پر منتقل ہو جائیں گے۔ آئل ریفائنریز، ٹریفک اور بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا اور لاہور میں 60 ہزار کنال اراضی پر جنگلات لگائے جائیں گے۔‘وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تیسرا فیصلہ الیکٹرک وہیکل کے متعلق کیا گیا ہے۔ کارانڈسٹری سے بات چیت چل رہی ہے، شہر میں چلنے والی بسوں اور گاڑیوں کو الیکٹرک یا گیس پر لائینگے۔ انھوں نے کہا ہےکہ ’تین برس میں خود کو اپ گریڈ نہ کرنے والے تیل کے کارخانے بند کردیے جائینگے۔‘ان کامزید کہنا تھا کہ جو چاول کی فصل جلائی جاتی ہے اس کے لیے ہم ان کے ساتھ مل کر مشینری لے کر آئیں گے، فصل کو جلانے کی بجائے فروخت سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ وہ ہفتہ کی شام ایوان وزیر اعلی لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے شہریوں کی زندگی پر برا اثر پڑ رہا ہے جس سے پھیپھڑوں اور دل کی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے، پشاور ، لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ،راولپنڈی میں سموگ کے باعث بہت سے مسائل ہیں، اس معاملے پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی، بھارت میں دھان کی فصل جلانے کی وجہ سے لاہور میں سموگ بڑھتی ہے‘ لاہور میں 10 سال میں 70 فیصد درخت کم ہونے کی وجہ سے بھی نقصان ہوا ہے‘ اگر آج اقدامات نہ کئے گئے تو مستقبل میں اس کے انتہائی برے اثرات مرتب ہوں گے‘ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم 50سے 60فیصد تیل باہر سے منگواتے ہیں،بیرون ممالک سے صاف تیل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فضائی آلودگی سے نبٹنے کیلئے یورو 4 پٹرول درآمد کرینگے اور 2020ء کے آخر تک پٹرول یورو5 پر منتقل ہوجائینگے‘ انہوں نے کہا کہ جن آئل ریفائنریز نے تین سال میں کوالٹی بہتر نہ کی انہیں بند کر دینگے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں اور فیکٹریوں کا دھواں بھی فضا کو آلودہ کرتا ہے اس مسئلہ پر قابو پانے کیلئے مسافر بسیں ہائبرڈ پر لیکرجائیں گے، بجلی پر بھی بس چلائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے لاہور میں 60 ہزار کنال پر جنگلات لگائیں گے جس کیلئے جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے

تازہ ترین خبریں

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎

مدد کیلئے بھارت کو پُکاروں گا ، بھارت سے متعلق بیان پر لیگی رہنما کے خلاف بڑا اقدام اٹھالیا گیا

مدد کیلئے بھارت کو پُکاروں گا ، بھارت سے متعلق بیان پر لیگی رہنما کے خلاف بڑا اقدام اٹھالیا گیا

کورونا پیکج کی رقم استعمال کرنے کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے جواب  مانگ لیا

کورونا پیکج کی رقم استعمال کرنے کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے جواب  مانگ لیا

افغان طالبان کی جانب سے افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمدگی کے دعوے پر نادرا کا ردعمل آگیا۔

افغان طالبان کی جانب سے افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمدگی کے دعوے پر نادرا کا ردعمل آگیا۔

بھارت میں تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 160 سے زائد ہوگئی

بھارت میں تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 160 سے زائد ہوگئی

کوروناکے وار جاری ۔۔۔۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کوروناکے وار جاری ۔۔۔۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کئی ہفتوں بعدبٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

کئی ہفتوں بعدبٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

 میں نے تو 2018کے نتائج بھی تسلیم نہیں کئے اور نا ہی اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔ مریم نواز 

 میں نے تو 2018کے نتائج بھی تسلیم نہیں کئے اور نا ہی اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔ مریم نواز 

حکومت کا گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں اطفال باہم معذوری کے لیے تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا عہد: شفقت محمود

حکومت کا گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں اطفال باہم معذوری کے لیے تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا عہد: شفقت محمود

 تحریک انصاف نے آزادکشمیر کے بعدصوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانےکافیصلہ ‏کرلیا

تحریک انصاف نے آزادکشمیر کے بعدصوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانےکافیصلہ ‏کرلیا

 پیپلزپارٹی دور کے خاتمہ کا خواب بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، مرتضیٰ وہاب

پیپلزپارٹی دور کے خاتمہ کا خواب بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، مرتضیٰ وہاب

ایل اے 43 ویلی 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل۔۔ ،تحریک انصاف کے جاوید بٹ ایک دفعہ پھر کامیاب قرار 

ایل اے 43 ویلی 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل۔۔ ،تحریک انصاف کے جاوید بٹ ایک دفعہ پھر کامیاب قرار 

 وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

 وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی کا مطالبہ ۔۔۔ ن لیگ اور پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی کا مطالبہ ۔۔۔ ن لیگ اور پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا