11:27 pm
پاکستان کے اہم شہر میں لڑکے کو گولی مار کر لڑکی اغوا کر لی گئی ، دونوں کون تھے

پاکستان کے اہم شہر میں لڑکے کو گولی مار کر لڑکی اغوا کر لی گئی ، دونوں کون تھے

11:27 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے اہم شہر میں لڑکے کو گولی مار کر لڑکی اغوا کر لی گئی ، دونوں کون تھے ، چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے ۔۔۔ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کار سوار ملزمان نے ایک نوجوان کو گولی مار کر اس کے ساتھ موجود لڑکی کو اغواء کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس میں خیابان بخاری کی بخاری کمرشل اسٹریٹ پر رات 10 بجے پیش آیا
جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق نوجوان لڑکا اور لڑکی بخاری کی مین اسٹریٹ پر سڑک پر پیدل جا رہے تھے کہ کار میں سوار ملزمان وہاں پہنچے اور لڑکے کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جب کہ لڑکی کو زبردستی کار میں اغواء کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر اور ایس پی انویسٹی گیشن فوری طور پر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور تحقیقات شروع کر دیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے اور کچھ عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں، حقیقی نوعیت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو فوری طور پر ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جس کی شناخت حارث سومرو کے نام سے ہوئی، نوجوان کی گردن میں گولی لگی ہے اور اس کی حالت خطرے میں ہے۔زخمی حارث نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ گاڑی میں کچھ لوگ آئے تھے جو مجھے گولی مار کر دوست کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران لڑکی کا نام دُعا منگی سامنے آیا ہے اور لڑکی کے گھر والوں نے اب تک کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا ہے۔ادھر آئی جی سندھ کلیم امام نے ایس ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں قانونی امور کو مؤثر بنایا جائے۔

تازہ ترین خبریں

کوروناکے وار جاری ۔۔۔۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کوروناکے وار جاری ۔۔۔۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کئی ہفتوں بعدبٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

کئی ہفتوں بعدبٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

 میں نے تو 2018کے نتائج بھی تسلیم نہیں کئے اور نا ہی اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔ مریم نواز 

 میں نے تو 2018کے نتائج بھی تسلیم نہیں کئے اور نا ہی اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔ مریم نواز 

حکومت کا گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں اطفال باہم معذوری کے لیے تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا عہد: شفقت محمود

حکومت کا گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں اطفال باہم معذوری کے لیے تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا عہد: شفقت محمود

 تحریک انصاف نے آزادکشمیر کے بعدصوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانےکافیصلہ ‏کرلیا

تحریک انصاف نے آزادکشمیر کے بعدصوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانےکافیصلہ ‏کرلیا

 پیپلزپارٹی دور کے خاتمہ کا خواب بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، مرتضیٰ وہاب

پیپلزپارٹی دور کے خاتمہ کا خواب بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، مرتضیٰ وہاب

ایل اے 43 ویلی 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل۔۔ ،تحریک انصاف کے جاوید بٹ ایک دفعہ پھر کامیاب قرار 

ایل اے 43 ویلی 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل۔۔ ،تحریک انصاف کے جاوید بٹ ایک دفعہ پھر کامیاب قرار 

 وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

 وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی کا مطالبہ ۔۔۔ ن لیگ اور پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی کا مطالبہ ۔۔۔ ن لیگ اور پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا 

کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا، وزیر اعظم

کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا، وزیر اعظم

اسلام آباد کے علاقے غور ی ٹائون میں میاں بیوی کی ایک دوسرے پر فائرنگ

اسلام آباد کے علاقے غور ی ٹائون میں میاں بیوی کی ایک دوسرے پر فائرنگ

نواب شاہ میں لاک ڈائون پر عملدرآمد کےلئے آپریشن کا آغاز

نواب شاہ میں لاک ڈائون پر عملدرآمد کےلئے آپریشن کا آغاز

کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے  فخر پاکستان علی سدپارہ کی لاش مل گئی،سوشل میڈ یا پر چہ مگوئیاں

کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے فخر پاکستان علی سدپارہ کی لاش مل گئی،سوشل میڈ یا پر چہ مگوئیاں

 آزادکشمیر الیکشن ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا کی نماز جناز ادا کردی گئی 

 آزادکشمیر الیکشن ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا کی نماز جناز ادا کردی گئی