07:24 am
جدہ سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں افسوسناک واقعہ

جدہ سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں افسوسناک واقعہ

07:24 am

لاہور (نیوز ڈیسک) پی آئی اے کی پرواز میں تین مسافروں کو دل کا دورہ پڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق جدہ سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کے 742میں تین مسافروں کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی۔جب کہ ایک خاتون مسافر ہارٹ اٹیک کے باعث دم توڑ گئی۔
وفات پانے والی خاتون کا نام ماہالانا بتایا گیا ہے۔کپتان نے کراچی ائیرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے میڈیکل ایمرجنسی کی اجازت طلب کی۔ائیر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے اجازت ملنے پر طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔طیارہ لینڈ کرنے پر سول ایو ایشن اتھارٹی کی ایمبولینس، ڈاکٹر اور سٹاف موقع پر پہنچ گیا۔اوردیگر دو مسافروں میں محمد رفیق اور صابرہ بی بی شامل ہیں جو آپس میں میاں بیوی ہیں۔دونوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس سے قبل بھی قومی پرواز میں ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔کچھ ماہ قبل نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر جہاز کی لینڈنگ کے دوران مسافر انتقال کر گیا تھا۔بتایا گیا کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر مانچسٹر سے آنی والی پرواز میں مسافر جہاز کی لینڈنگ کے دوران انتقال کرگیا۔