02:07 pm
ملکی برآمدات میں9.6فیصد اضافہ ،درآمدات میں17.3فیصد کمی خوش آئند ہے : میاں خرم الیاس

لاہور(این این آئی )چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ماہ نومبر میں پاکستان کی برآمدات 9.6فیصد کے اضافے کے ساتھ 2.02 ارب ڈالر رہیں جبکہ درآمدات میں17.3فیصد کمی ہوئی جو خوش آئند اقدام ہے ،پانچ ماہ کے دوران تجارتی خسارہ (درآمدات برآمدات میں فرق) سے34.4فیصد یعنی4.98ارب ڈالرکم رہا جس سےملکی معیشت مستحکم ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے
 
ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دوبڑے خساروں کرنٹ اکائونٹ خسارہ اور تجارتی خسارہ پر قابو پانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔ پاکستان کو کرنٹ اکائونٹ اور مالیاتی خسارہ جیسے دو اہم مسائل سے سامنا رہا ،ماہانہ 2ارب ڈالر کرنٹ اکائونٹ خسارہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی نہیں ہوا تھا۔2014سے2017کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ 2ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا موجودہ حکومت کی انتہائی کامیاب پالیسی سے ماہانہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم ہونے کے قریب آگیا ہے جو موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی سے تجارت میں توازن بہتر ہوگا اورباالآخر جاری کھاتوں کا خسارہ ختم ہوگا جو اب سرپلس میں ہے اس سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہوں گے حکومت کی مستحکم اور مضبوط معاشی پالیسیوں کے باعث تجارتی خسارہ میں کمی سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور حکومت کو مزید قرضوں سے نجات ملے گی۔

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

 ’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ   کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

 چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب