02:58 pm
اسلامی بینکنگ کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی،حکومت نے نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کردیا

اسلامی بینکنگ کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی،حکومت نے نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کردیا

02:58 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے نوجوانوں کو اسلامی بینکنگ کےتحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ کرتے ہوئے کامیاب جوان پروگرام کےتحت دوسرامرحلہ آئندہ ماہ شروع کرنےکااعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نوجوانوں کاایک اوردیرینہ مطالبہ پوراکرنے کو تیارہے ،
کامیاب جوان پروگرام کےتحت دوسرامرحلہ آئندہ ماہ شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا اور کہا نوجوانوں کواسلامی بینکنگ کےتحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کی جائے گی جبکہ پہلے مرحلے کے درخواست گزاروں کو قرض کی تقسیم رواں ماہ شروع ہونے کا امکان ہے۔وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈارکی وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان سے ملاقات ہوئی، جس میں صوبائی وزیرخزانہ تیمورجھگڑا اور سینئر وزیر عاطف خان اور مشیروں نے شرکت کی۔عثمان ڈار نے اسلامی بینکنگ کے ذریعے بلاسود قرضوں کی فراہمی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا صوبے بھر سے 5 ہفتے میں90ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، زیادہ درخواستیں پشاور سے موصول ہوئیں، جن میں 11ہزارخواتین بھی شامل ہیں جبکہ ضم شدہ اضلاع سے بھی نوجوانوں کی بڑی تعدادنےدرخواستیں دیں۔وزیراعلیٰ کےپی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی فلاح وترقی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، نوجوانوں کومختلف شعبوں میں آگےبڑھنےکےمواقع ملیں گے، موصول شدہ درخواستوں کوفوری پراسس کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ کے پی نے ضم شدہ علاقے کے نوجوانوں کے لئے ٹائم لائن بڑھانے کی درخواست کی اور انٹرنیٹ اوربینکنگ کاموثرنظام نہ ہونےپرمتبادل سہولت کےآپشن پر بھی غور کیا گیا۔عثمان ڈار نے کہا منصوبے کی کامیابی سے ملکی مجموعی صورتحال میں بہتری آئے گی، وزیراعظم نےصوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے ، شفافیت یقینی بنانے کے لئے پروگرام مکمل طور پرڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں، پہلےمرحلے میں رہ جانے والے نوجوان دوسرے مرحلے میں کوائف جمع کراسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

 تحریک انصاف نے آزادکشمیر کے بعدصوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانےکافیصلہ ‏کرلیا

تحریک انصاف نے آزادکشمیر کے بعدصوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانےکافیصلہ ‏کرلیا

 پیپلزپارٹی دور کے خاتمہ کا خواب بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، مرتضیٰ وہاب

پیپلزپارٹی دور کے خاتمہ کا خواب بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، مرتضیٰ وہاب

ایل اے 43 ویلی 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل۔۔ ،تحریک انصاف کے جاوید بٹ ایک دفعہ پھر کامیاب قرار 

ایل اے 43 ویلی 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل۔۔ ،تحریک انصاف کے جاوید بٹ ایک دفعہ پھر کامیاب قرار 

 وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

 وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی کا مطالبہ ۔۔۔ ن لیگ اور پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی کا مطالبہ ۔۔۔ ن لیگ اور پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا 

کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا، وزیر اعظم

کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا، وزیر اعظم

اسلام آباد کے علاقے غور ی ٹائون میں میاں بیوی کی ایک دوسرے پر فائرنگ

اسلام آباد کے علاقے غور ی ٹائون میں میاں بیوی کی ایک دوسرے پر فائرنگ

نواب شاہ میں لاک ڈائون پر عملدرآمد کےلئے آپریشن کا آغاز

نواب شاہ میں لاک ڈائون پر عملدرآمد کےلئے آپریشن کا آغاز

کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے  فخر پاکستان علی سدپارہ کی لاش مل گئی،سوشل میڈ یا پر چہ مگوئیاں

کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے فخر پاکستان علی سدپارہ کی لاش مل گئی،سوشل میڈ یا پر چہ مگوئیاں

 آزادکشمیر الیکشن ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا کی نماز جناز ادا کردی گئی 

 آزادکشمیر الیکشن ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا کی نماز جناز ادا کردی گئی 

کوئٹہ: ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 4 افراد زخمی

کوئٹہ: ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 4 افراد زخمی

موسم گرما کی چھٹیاں ْْْ۔۔۔ بین الصوبائی وزرا ئےتعلیم کانفرنس طلب 

موسم گرما کی چھٹیاں ْْْ۔۔۔ بین الصوبائی وزرا ئےتعلیم کانفرنس طلب 

پاکستان اور امریکا نے ماحولیات کے حوالے سے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور امریکا نے ماحولیات کے حوالے سے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا

کشمیر میں وزارت عظمیٰ سمیت دیگر عہدوں کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔ فواد چوہدری

کشمیر میں وزارت عظمیٰ سمیت دیگر عہدوں کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔ فواد چوہدری