01:19 pm
فتھ جنریشن وار کے ذریعے عوام کو پاک فوج  کے سامنے کھڑا کرنے سازش،

فتھ جنریشن وار کے ذریعے عوام کو پاک فوج کے سامنے کھڑا کرنے سازش،

01:19 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) طلباء حقوق کے نام پرملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پاک فوج اور ملک کی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم کے پیچھے پاکستان دشمن قوتیں کارفرما ہیںجو وقتاً فوقتاً مختلف عنوانات سے پاک فوج اورسلامتی کے اداروں پر حملہ آور ہونے کی کوشش کر رہی ہیں ، انہیں پہلے بھی منہ کی کھانا پڑی اور آئندہ بھی ان کی سازشیں ناکام ہونگی۔ فتھ جنریشن وار کے ذریعے
اس ملک کے عوام کو پاک فوج اورملک کی سلامتی کے اداروں کے سامنے کھڑا کرنے کی بھونڈی سازش کے سامنے پاکستان علماء کونسل سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے گی۔ پاکستان علماء کونسل طلباء حقوق کی پاسبان ہے،طلباء کے حقوق کے لیے آئین اور قانون کے دائرے میں جدو جہد کی حمایت کرتی ہے۔ دنیا کا مستقبل سرخ نہیں صرف سبزانقلاب ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا اسد زکریا ، مولانا عبدالکریم ندیم ، علامہ عبدالحق مجاہد ، قاضی مطیع اللہ سعیدی ، مولانا اسداللہ فاروق ، مولانا اسید الرحمن سعید ، مولانا اشفاق پتافی ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا ابوبکری صابری ، مولانا احسان احمد الحسینی و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر نئے عنوان سے پاک فوج اور ملک کی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، پاکستان علماء کونسل طلباء کے نام پر ملک کی سلامتی و استحکام کے خلاف سازشیں کرنے اور ملک کے سلامتی کے اداروں اور پاک فوج کو نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ایشیاء سرخ کا نعرہ لگانے والے یاد رکھیں کہ یہ سرخی افغانستان کی وادی میں دفن ہوچکی ہے، سبز انقلاب کے علمبرداروں کے ہاتھوں کیمونزم اور سوشل ازم کو شکست فاش ہوچکی ہے، ان نظریات کے حامل کچھ لوگ اپنے زخم چاٹنے کے بجائے ، سرخ انقلاب کے گڑھے مردے اکھاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا یہی اس کا مقدر ہے، کسی اور نظام کی ضرورت ہے نہ ہم مسلط ہونے دیں گے۔ پاکستان ہی نہیں ساری دنیا کو ایک دن محمد عربی کے روضہ اطہر کے صدقہ میں سبز انقلاب سے منورہونا ہے،جسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہا کہ اب نظریہ پاکستان اور آئین پاکستان کو سربلند ہونا ہے اور پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست بننا ہے اور یہی ایشیاء سمیت پوری دنیا کا مستقبل ہے۔ پاکستان علماء کونسل سرخ جھنڈے تلے پاک فوج اور ملک کی سلامتی کے اداروں کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ ہم نے پہلے بھی ایسی سازشوں کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کسی ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاک فوج اور ملک کی سلامتی کے ادارے بائیس کروڑ عوام کا فخر ہیں اور اس ملک کی بقا کے ضامن ہیں ، پاکستان اور اسلام دشمن قوتوں کی آنکھوں میں پاک فوج اور ملک کی سلامتی کے یہ ادارے شہتیر کی طرح چبھ رہے ہیں،اسی لیے وہ اس قسم کی تحریکوں کو پروموٹ کرکے ان قابل فخر اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کر تی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے حقوق کے نام پر شروع ہونے والے اس تماشے کے پیچھے کون ہی ریاستی اداروں کو اس بات کی کھوج لگا کر حقائق قوم کے سامنے لانے ہونگے۔

تازہ ترین خبریں

 شہریوں کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان،نیپرا نے منظوری دیدی

شہریوں کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان،نیپرا نے منظوری دیدی

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے گھیرے میں آنے کے بعد مریم تپ گئیں،وزیراعظم کوبدمعاش کہہ ڈالا

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے گھیرے میں آنے کے بعد مریم تپ گئیں،وزیراعظم کوبدمعاش کہہ ڈالا

حکومتی ارکان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے بنچوں کیساتھ کیاحرکت کرڈالی ،جان کرآپ کو یقین نہیں آئیگا

حکومتی ارکان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے بنچوں کیساتھ کیاحرکت کرڈالی ،جان کرآپ کو یقین نہیں آئیگا

عمران خان عوام کوریلیف دینے کیلئے ڈٹ گئے ، ایسا فیصلہ کرلیا کہ اپوزیشن جماعتیں منہ تکتی رہ گئیں

عمران خان عوام کوریلیف دینے کیلئے ڈٹ گئے ، ایسا فیصلہ کرلیا کہ اپوزیشن جماعتیں منہ تکتی رہ گئیں

بیٹیاں ہوں توایسی۔۔۔ اپنا گھر بسانے سے قبل بیٹیوں نے باپ کا گھر بسا دیا

بیٹیاں ہوں توایسی۔۔۔ اپنا گھر بسانے سے قبل بیٹیوں نے باپ کا گھر بسا دیا

پی ٹی آئی ممبران کوپیغام ،کپتان کابھی آخرتک لڑنے کافیصلہ

پی ٹی آئی ممبران کوپیغام ،کپتان کابھی آخرتک لڑنے کافیصلہ

مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ،شاہدخاقان عباسی نے کارکنوں کوتھپڑ رسیدکردئیے

مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ،شاہدخاقان عباسی نے کارکنوں کوتھپڑ رسیدکردئیے

جوش خطابت میں زبان پھسل گئی ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے قائدمیاں نواز شریف کوشدیدتنقید کانشانہ بناڈالا

جوش خطابت میں زبان پھسل گئی ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے قائدمیاں نواز شریف کوشدیدتنقید کانشانہ بناڈالا

وزیراعظم اور174اراکین پارلیمنٹ پہنچ گئے

وزیراعظم اور174اراکین پارلیمنٹ پہنچ گئے

اعتماد کا ووٹ: پارلیمنٹ ہاؤس پر سیکورٹی انتہائی سخت

اعتماد کا ووٹ: پارلیمنٹ ہاؤس پر سیکورٹی انتہائی سخت

 اسٹیبلشمنٹ کا کردار اورشیخ رشید کا عمران خان کو اہم مشورہ

اسٹیبلشمنٹ کا کردار اورشیخ رشید کا عمران خان کو اہم مشورہ

اعتماد کا ووٹ!حکومت کیلئے صبح صبح اچھی خبر،کھلاڑی خوشی سے نہال

اعتماد کا ووٹ!حکومت کیلئے صبح صبح اچھی خبر،کھلاڑی خوشی سے نہال

وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ لیں گے۔۔۔ کامیابی کیلئے وزیراعظم کو کتنے ووٹ درکار ہوں گے ؟

وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ لیں گے۔۔۔ کامیابی کیلئے وزیراعظم کو کتنے ووٹ درکار ہوں گے ؟

صوبائی دارالحکومت سے افسوسناک خبر آگئی  بم دھماکہ ،5افراد جان کی بازی ہار گئے،ایمبولینسیں روانہ

صوبائی دارالحکومت سے افسوسناک خبر آگئی بم دھماکہ ،5افراد جان کی بازی ہار گئے،ایمبولینسیں روانہ