02:16 pm
نقیب اللہ محسود کے والدکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ایسی شخصیات کی شرکت جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں

نقیب اللہ محسود کے والدکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ایسی شخصیات کی شرکت جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں

02:16 pm

ٹانک (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کے والد گذشہ روز انتقال کر گئے تھے۔نقیب اللہ محسود کے والد کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔نقیب اللہ محسود کے والدکی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں ٹانک میں ادا کر دی گئی ہے۔محمد خان شہید کی نمازِ جنازہ میں اعلیٰ فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ جن میں سیکٹرکمانڈر بریگیڈیر امتیاز حسین،کرنل الطاف بلوچ ودیگر شامل ہیں۔
علاوہ ازیں نقیب اللہ محسود کے والد کے نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ شہیدنقیب اللہ محسود کے والدکی نمازہ جنازہ ٹانک میں ادا کردی گئی۔نمازہ جنازہ میںاعلیٰ فوجی حکام جن میں سیکٹرکمانڈر بریگیڈیر امتیاز حسین،کرنل الطاف بلوچ ودیگر شامل ہیں نے بھی شرکت کی۔کوئی بتاسکتا ہےکےلروبر پشتونوں کےخیر خواہوں میں سے کوئی جنازے میںشریک ہواکہ نہیں؟جبران،منظور، محسن؟ گذشتہ روز آرمی چیف کی جانب سے نقیب اللہ محسود کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق نقیب اللہ محسودکےوالدمحمدخان کےانتقال پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد خان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مرحوم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ محسود کے والد پیر کے روز انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان شہید کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ وہ راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔محمد خان شہید کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں کی جائے گی۔خیال رہے کہ گذشتہ سال جنوری میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے نقیب اللہ کو تین ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور نقیب اللہ کا تعلق شدت پسند تنظیموں داعش اور لشکر جھنگوی سے ظاہر کیا تھا۔ لیکن بعد ازاں یہ انکشاف ہوا کہ یہ ان کاؤنٹر جعلی تھا۔ نقیب کے اہل خانہ نے ان الزامات کو مسترد کیا جس کے بعد ملک بھر میں نقیب اللہ کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ اسی روز سندھ کے وزیر داخلہ نے اس مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات کا حکم دیا۔ 19 جنوری کو سپریم کورٹ نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیا۔ 20 جنوری کو راؤ انوار کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا جس کے بعد وہ روپوش ہو گئے۔ 4 فروری کو پشتون قبائل نے راؤ انوار کی عدم گرفتاری کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دیا جو ایک ہفتے تک جاری رہا۔جبکہ 21 مارچ کو راؤ انوار سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہو گئے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا تاہم اب وہ ضمانت پر ہیں۔

تازہ ترین خبریں

جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

‘اپوزیشن کووہی  فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

‘اپوزیشن کووہی فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

ڈسکہ الیکشن معاملہ،ان دوحکومتی شخصیات کے  خلاف کارروائی کی جائے ، ن لیگ نے بڑامطالبہ کرڈالا

ڈسکہ الیکشن معاملہ،ان دوحکومتی شخصیات کے خلاف کارروائی کی جائے ، ن لیگ نے بڑامطالبہ کرڈالا

قومی خزانے میں کتنے ارب ڈالرز کااضافہ ہوگا ؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

قومی خزانے میں کتنے ارب ڈالرز کااضافہ ہوگا ؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

عثمان بزدارگزشتہ 2سال تک کیا کچھ کرتے رہے؟ سب سامنے آگیا

عثمان بزدارگزشتہ 2سال تک کیا کچھ کرتے رہے؟ سب سامنے آگیا

سری لنکانے مسلمانوں کے لیے ایساکیاکام کرڈالاجس پروزیراعظم بھی تعریف کیے بنانہ رہ سکے؟جانیں

سری لنکانے مسلمانوں کے لیے ایساکیاکام کرڈالاجس پروزیراعظم بھی تعریف کیے بنانہ رہ سکے؟جانیں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونگے یا خفیہ بیلٹ سے  پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی رائے پر لگ گئیں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونگے یا خفیہ بیلٹ سے پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی رائے پر لگ گئیں

ڈسکہ میں ری پولنگ کا فیصلہ:  جعلی صادق وامین کا پول کھل گیا،پرویز رشید

ڈسکہ میں ری پولنگ کا فیصلہ: جعلی صادق وامین کا پول کھل گیا،پرویز رشید

غیرقانونی بھرتی کیس: ضمانت مسترد ہونےپر  نورلغاری اور ڈاکٹر کشور کمار گرفتار

غیرقانونی بھرتی کیس: ضمانت مسترد ہونےپر نورلغاری اور ڈاکٹر کشور کمار گرفتار

وزیراعظم آج کہاں جائینگے ؟ اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری ،کھلاڑیوں کیلئے صبح صبح بڑی خبر آگئی

وزیراعظم آج کہاں جائینگے ؟ اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری ،کھلاڑیوں کیلئے صبح صبح بڑی خبر آگئی

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا، شاہ محمود قریشی

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا، شاہ محمود قریشی

جہانیاں : تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کوٹکر، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی

جہانیاں : تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کوٹکر، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی

بزدار حکومت بازی لے گئی،مزید5’’مدراینڈچائلڈ‘‘کیئرہسپتالوں کی منظوری

بزدار حکومت بازی لے گئی،مزید5’’مدراینڈچائلڈ‘‘کیئرہسپتالوں کی منظوری